ETV Bharat / bharat

SC on Pegasus Case: سپریم کورٹ میں منگل تک کے لیے سماعت ملتوی

سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی کیس کو منگل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے اور مرکز سے پوچھا ہے کہ کیا وہ پیگاسس اسپائی ویئر کے مبینہ استعمال سے متعلق ایک اضافی حلف نامہ داخل کرنا چاہتا ہے۔

Pegasus case: سپریم کورٹ میں منگل تک کےلیےسماعت ملتوی

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 5:30 PM IST

پیر کو چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو بتایا کہ وہ جاننا چاہتی ہے کہ مرکزی حکومت پیگاسس اسپائی ویئر کے مبینہ استعمال پر ایک اضافی حلف نامہ داخل کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔ ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت سے پیر کے روز دائر دو صفحات کے مختصر حلف نامے کے تناظر میں یہ وضاحت مانگی ہے۔

سینیئر صحافی این رام اور ششی کمار کی جانب سے ایڈوکیٹ کپل سبل اور دیگر درخواست گزاروں کے وکلاء نے بھی سماعت کے دوران یہی سوال اٹھایا کہ مرکزی حکومت اس سوال کا جواب دینے سے گریز کررہی ہے کہ کیا اس کی کسی ایجنسی نے کبھی پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:پیگاسس جاسوسی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت خوف زدہ ہے : طارق انور

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مرکزی حکومت کو اس معاملے میں واضح جواب دینے کی ہدایت دی جائے۔ سالیسٹر جنرل نے دلیل دی کہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے اور اس کا جواب صرف حلف نامے کے ذریعے نہیں دیا جاسکتا۔ تقریباً دو گھنٹے تک سماعت کے بعد ڈویژن بنچ نے معاملہ کل تک کے لیے ملتوی کردیا اور مرکزی حکومت سے پوچھا کہ کیا وہ اضافی حلف نامہ داخل کرنے کے بارے میں اپنا دل بدل سکتی ہے؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.