ETV Bharat / bharat

Mother Daughter Death in Kanpur حکومت کی بلڈوزر پالیسی عوام کے سامنے ایک اہم مسئلہ، ڈاکٹر ایوب سرجن

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 7:42 PM IST

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کانپور وقوعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹی کی موت نے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا انکشاف کر دیا ہے۔ ایک جانب تو حکومت دعوی کرتی ہے کہ عوامی مفاد میں ترقی کی راہ ہموار بنائی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت کی بلڈوزر پالیسی عوام کے سامنے ایک اہم مسئلہ ہے۔

حکومت کی بلڈوزر پالیسی عوام کے سامنے ایک اہم مسئلہ، ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ایک جانب تو حکومت دعوی کرتی ہے کہ عوامی مفاد میں ترقی کی راہ ہموار بنائی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت کی بلڈوزر پالیسی عوام کے سامنے ایک اہم مسلہ ہے۔ بلڈوزر پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ماں بیٹی کو مرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا، جس کہ پوری ذمہ داری انتظامیہ و حکومت کی ہے۔ انہوں نے کانپور وقوعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹی کی موت نے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا انکشاف کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت کا ڈریم پروجکٹ بلڈوزر پالیسی کے سبب کانپور دیہات کے مڑولی گاوں میں ماں بیٹی کی دردناک موت عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔بلڈوزر سے کتنے بے گناہوں کو روندہ جارہا ہے ،جس کے شکار غریب و کمزور لوگ ہیں ،جبکہ بی جے پی سے وابستہ لوگوں کے ذریعہ کیا گیا غیرقانونی قبضہ کسی سے مخفی نہیں ہے ،مگر حکومت ان پر بلڈوزر نہیں چلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kanpur Dehat Incident ماں بیٹی کی موت کے معاملے میں ایس ڈی ایم، ایس ایچ او سمیت کئی پر ایف آئی آر درج

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انتظامیہ کی کانپور دیہات میں بلڈوزر کی کارروائی نے ماں بیٹی کو مرنے پر مجبور کیا ،اس میں انتظامیہ ہی نہیں بلکہ حکومت بھی برابر کی قصوروار ہے ،اس وقوعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔اقتدار کے نشے میں بی جے پی مخالفین کو دبانے کے لئے جس بلڈوزر کا ایجاد کیا ہے ،یہ ملک کے لئے بہت ہی خطرناک ہے ۔ابھی تو ماں بیٹی نے جان دی ہے ،اگر یہ کارروائی جاری رہی تو ایسا وقوعہ دوبارہ بھی ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پیس پارٹی ایسے وقوعہ کی مذمت کرتی ،و متاثر کنبہ کو دو کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتی ہے اور ایسا وقوعہ دوبارہ نہ ہو اس لئے عوامی مفاد میں بلڈوزر پالیسی پر قدغن لگایا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.