ETV Bharat / bharat

'انتظامیہ وحید پرہ کو حلف لینے سے روک رہی ہے' - وحید پرہ کی گرفتاری

محبوبہ مفتی کی یہ تازہ تنقید وحید پرہ کی آن لائن حلف برداری کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے التوا میں رکھنے کے پس منظر میں ہے-

انتظامیہ وحید پرہ کو حلف اٹھانے سے روک رہی ہے: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 2:15 PM IST

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی یوتھ رہنما وحید پرہ کو ڈی ڈی سی کے رکن کے طور پر حلف لینے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وحید پرہ کی گرفتاری سیاسی اغراض کے لیے کی گئی ہے جبکہ این آئی اے کی حراست سے ان کو ضمانت ملنے کے بعد بھی 'سی آئی کے' نے بے بنیاد الزامات پر حراست میں لیا ہے-

محبوبہ مفتی کی یہ تازہ تنقید وحید پرہ کی آن لائن حلف برداری کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے التوا میں رکھنے کے پس منظر میں ہے-

غور طلب ہے کہ وحید پرہ پلوامہ ضلع کہ پلوامہ اے سے ڈی ڈی سی نشست سے رکن منتخب ہوئے ہیں لیکن این آئی اے کی گرفتاری سے وہ حلف نہیں لے پائے تھے-

انہوں وکیل کے ذریعے عدالت کا رخ کرکے آن لائن حلف اٹھانے کی عرضداشت داخل کی تھی جس کی عدالت نے انہی اجازت دی تھی-

تاہم ضلع مجسٹریٹ پلوامہ راگھو لانگر نے انہیں آن لائن حلف لینے کا موقع نہیں دیا- ہائی کورٹ نے آن لائن حلف کے حکم نامے کو التوا میں رکھ کر یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اگر انتظامیہ چاہے گی تو وحید پرہ حلف اٹھا سکتے ہیں-

قابل ذکر ہے کہ وحید پرہ کو دیوندر سنگھ معاملے میں این آئی اے نے نومبر میں گرفتار کیا تھا تاہم این آئی اے عدالت نے گزشتہ ماہ ضمانت پر رہا کیا تھا- لیکن این آئی اے حراست سے ہی ان کو 'سی آئی کے' کشمیر نے حراست میں لے رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.