سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پی ڈی پی کا 'یوتھ کنونشن' منعقد کیا گیا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کا یہ پہلا 'یوتھ کنونشن' تھا۔ اس موقع پر پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید پرہ نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بندوق کی راہ کو ترک کرکے جمہوری طریقے سے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ بتا دیں کہ گزشتہ برس انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ہونے والے یوتھ کنونشن کو منعقد کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ PDP Leader Waheed Para on Kashmir Youth
واضح رہے کہ وحید پرہ تقریبا دو برس عسکریت پسندوں کی معاونت کے الزام میں جیل میں رہے، تاہم ان کو عدالت نے دو ماہ قبل ضمانت دی ہے۔ رہائی کے بعد ان کی سیاسی سرگرمیاں جمود پر ہے تاہم آج انہوں نے اپنے کارکنان سمیت اس کنونشن میں حصہ لیا۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جہاں پی ڈی پی میں تقریباً تمام سینیئر لیڈران نے دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کر لی، وہیں پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید پرہ نے پی ڈی پی کا دامن نہیں چھوڑا۔ آج یہ کنونشن ان کے لئے حوصلہ افزا قراد دیا جارہا ہے۔ وہیں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی پر انتظامیہ نے سختی کا رویہ اختیار کیا کیونکہ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کے تئیں تنقیدی رویہ اختیار کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ پر فرد جرم عائد