ETV Bharat / bharat

Pauri Bus Accident پوڑی سڑک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 25 پہنچی - اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی میں سڑک حادثہ

اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں منگل کی دیر شام باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے اب تک 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقہ کے گاؤں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے نند رام کی بارات منگل کی دوپہر ایک بجے ضلع پوڑی گڑھوال کے کنڈا گاؤں کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ بارات میں جانے والے افراد ایک بس میں تھے، جب کہ دولہا سندیپ کار سے گیا تھا۔ باراتیوں کی بس پوڑی کے بیرونکھال سمدی بینڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔Pauri Bus Accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 6:22 PM IST

پوڑی گڑھوال/دہرا دون: اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں منگل کی دیر شام باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے اب تک 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس اہلکاروں اور گاؤں والوں کے ذریعہ رات بھر کی راحت رسانی کارروائی میں 21 باراتیوں کو زخمی حالت میں قریبی صحت مراکز میں لے جایا گیا ہے ریسکیور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔Pauri Bus Accident

ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) اشوک کمار نے بدھ کی صبح یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں اب تک پچیس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بس میں تقریباً 45 سے 50 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقہ کے گاؤں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے نند رام کی بارات منگل کی دوپہر ایک بجے ضلع پوڑی گڑھوال کے کنڈا گاؤں کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ بارات میں جانے والے افراد ایک بس میں تھے، جب کہ دولہا سندیپ کار سے گیا تھا۔ باراتیوں کی بس پوڑی کے بیرونکھال سمدی بینڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے وادی میں گرنے کے حادثے میں جانی ہلاکتوں سے میں غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے تئيں میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Bus Accident in Udhampur ادھم پور بس حادثے میں ایک شخص کی موت، درجنوں افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.