ETV Bharat / bharat

اردو کے فروغ کے لئے حکومت سنجیدہ ہے: رینو دیوی

پٹنہ کے اردو اکادمی کے کانفرنس ہال میں حلقہ ادب بہار و خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ طوپر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہار کی نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی نے کہا کہ ریاستی حکومت اردو کے فروغ کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اردو دوستی کسی سے مخفی نہیں ہے

نائب وزیر اعلی
نائب وزیر اعلی
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 7:42 AM IST

اردو زبان کے خوبصورت الفاظ اور مختصر لفظوں میں اپنے جذبات واحساسات کی دلفریب ترجمانی کی حقیقت سے بھلا کون انکار کرسکتا ہے۔اردو ہندوستانی زبان ہے غیر اردو داں حضرات بھی روزانہ نہ جانے کتنے اردو الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔کیونکہ الفاظ کی خوبصورتی اور جملہ کی بناوٹ کے لحاظ سے یہ دیگر زبانوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ کسی مذہب یاکسی فرقہ کی زبان نہیں بلکہ خالص ہندوستانی زبان ہے ۔جو لوگ اسے کسی خاص طبقہ سے جوڑ کر دیکھتے ہیں وہ لاعلمی کا شکار ہیں۔مذکورہ باتیں بہار کی نائب وزیر اعلی رینو دیوی نے کہیں۔

نائب وزیر اعلی

در اصل ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ کے اردو اکادمی کے کانفرنس ہال میں حلقہ ادب بہار و خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ طوپر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہار کی نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی نے کہا کہ ریاستی حکومت اردو کے فروغ کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اردو دوستی کسی سے مخفی نہیں ہے

انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے متعدد منصوبے بنا رہے ہیں۔

بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مہیشور ہزاری نے کہا کہ یہ قابل تعریف عمل ہے کہ مختلف میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو آج اعزاز سے نوازا گیا ہے.

حلقہ ادب بہار کے صدر و سینئر صحافی ایس ایم اشرف فرید نے کہا کہ حلقہ ادب بہار اپنے محسنوں اور نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا گذشتہ دنوں عالمی وبا کورنا وائرس کے مضر اثرات کے وسیع تر ہوتے دائرہ کے سبب پروگرام کا انعقاد نہیں ہو سکا۔تاہم اب اس کے کم ہوتے اثرات کے سبب آج یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے

پروگرام کی نظامت حلقہ ادب بہار کے جنرل سکریٹری فخرالدین عارفی نے کی.

مزید پڑھیں:پٹنہ گورنمنٹ اردو لائبریری کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، مستقل چیئرمین بھی ندارد

اس موقع پر سماجی، صحافتی، طبی اور ادبی میدان میں خدمات انجام دینے والوں کو نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.