ETV Bharat / bharat

Dr Taqui Imam on Dengue Precautions ڈینگو ہونے پر مریض گھبرائیں نہیں احتیاط برتیں، ڈاکٹر تقی امام - بہار میں ڈینگو

ڈینگو کے بڑھتے معاملے پر ڈاکٹر تقی امام نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگو زیادہ تر وہاں پائے جاتے ہیں، جہاں گندگی کا انبار ہوتا ہے۔ ڈینگو کے مریضوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اچھی اور تازہ غذا کھانے پر دھیان دیں۔ ہلکا کھانا کھائیں اور آس پاس کے ماحول کو جتنا زیادہ ہو سکے، صاف رکھیں۔ Dr Taqui Imam on Dengue Precautions

Dr Taqui Imam on Dengue Precautions
ڈینگو ہونے پر مریض گھبرائیں نہیں احتیاط برتیں، ڈاکٹر تقی امام
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 9:30 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں روزانہ ایک سو سے زائد نئے مریض سامنے آ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف کئی لوگ سنگین علامات کے ساتھ ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ پٹنہ میں اب تک ڈینگو سے پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ شہر کے کئی علاقوں کو ڈینگو نے پوری طرح سے اپنی زد میں لے رکھا ہے، جس سے لوگوں میں دہشت ہے۔ ڈینگو کے اموات میں اضافہ نہ ہو اس کے مدنظر محکمہ صحت پوری طرح مستعد ہے اور ہسپتال کے وارڈوں میں چھڑکاؤ اور ڈینگو مارنے والے گیس چھوڑے جا رہے ہیں۔Dengue Cases in Bihar

ڈینگو ہونے پر مریض گھبرائیں نہیں احتیاط برتیں، ڈاکٹر تقی امام

ڈینگو کے بڑھتے معاملے پر ڈاکٹر تقی امام نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگو زیادہ تر وہاں پائے جاتے ہیں، جہاں گندگی کا انبار ہوتا ہے۔ لوگ گندے کپڑے استعمال کرتے ہوں، آس پاس صاف صفائی کا نظم نہ ہو، ایسی جگہوں پر ڈینگو کے ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، حالانکہ شہری ودیہی علاقوں میں اس سے بچاؤ کے لیے سرکاری سطح سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ Dr Taqui Imam on Dengue Precautions

انہوں نے احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی عوامی مقام پر اگر پانی کا جماؤ ہے تو اسے فورا نکال دیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر تقی امام نے کہا کہ لوگوں میں یہ بات غلط پھیلائی جا رہی ہے کہ ڈینگو کے مریض کے پاس نہ جائیں، یہ غلط ہے، یہ کوئی پھیلنے والی بیماری نہیں ہے۔ یہ انسان نہیں پھیلاتا ہے بلکہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے یہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Precaution for children in Summer: ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت

ڈاکٹر تقی امام نے مزید کہا کہ ڈینگو کے مریضوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اچھی اور تازہ غذا کھانے پر دھیان دیں۔ پانی اچھے سے پئے۔ ہلکا کھانا کھائیں اور آس پاس کے ماحول کو جتنا زیادہ ہو سکے صاف رکھیں۔ سمٹم ہوتے ہی فوری طور پر ڈاکٹر سے صلاح مشورہ کریں اور ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے ہدایت پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.