ETV Bharat / bharat

Passengers Protest Against Railway: مغربی بنگال کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا احتجاج

ریاستی حکومت کے لوکل ٹرینوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے کے خلاف ریاست کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے خدمات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ Passengers Protest Against State Govt And Railway In Bengal

passangers protest in bengal  passengers protest against state govt  railway service stopped in bengal  etv bharat urdu news
مغربی بنگال کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 2:16 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ اس کے تحت لوکل ٹرینوں کی خدمات پچاس فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کے لوکل ٹرینوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے کے خلاف ریاست کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے خدمات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ Passengers Protest Against State Govt And Railway In Bengal

ریاست کے مختلف اضلاع جیسے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ، شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکرنگر، مشرقی مدنی پور ضلع کے تالدی، ندیا ضلع کے رانا گھاٹ اور شانتی پور سمیت مرشدآباد، مالدہ وغیرہ میں مسافروں نے ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین خدمات روک دی۔

مزید پڑھیں:۔ WB State GOVT Accept Passangers Demand: مسافروں کی ناراضگی کے سامنے مغربی بنگال حکومت کی خود سپردگی

مسافروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر لوکل ٹرین کی خدمات پچاس فیصد سے بھی کم کر دی گئی ہے۔ اس کے باوجود روزانہ بیشتر ٹرینیں معطل کر دی جاتی ہیں، اس سے مسافروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے لوکل ٹرینوں کی خدمات سے متعلق جو گائیڈ لائن جاری کی ہے، اس سے مسافروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ ٹرینوں کی تعداد کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کرنا چاہئے۔

ریلوے پولیس (آر پی ایف) نے مظاہرین کو ریلوے ٹریک سے ہٹا کر ٹرینوں کی خدمات دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔

مشرقی ریلوے اور مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.