ETV Bharat / bharat

برطانوی مسافروں کے پاس ٹیسٹ رپورٹ رکھنا لازمی - برطانیہ اور بھارت کے درمیان فضائی خدمات

برطانیہ میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل سے دنیا کے 23 ممالک متاثر ہونے کی خبروں کے درمیان حکومت ہند نے برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کو اپنے ساتھ نگیٹو آرٹی، پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ رکھنا ضروری قرار دیا ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 6:40 PM IST

کورونا کی نئی شکل سے ملک بھر میں کچھ لوگوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے فی الحال برطانیہ اور بھارت کے درمیان فضائی خدمات معطل ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بتایا گیا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان فضائی خدمات آٹھ جنوری سے بحال ہوں گی لیکن ان کی تعداد ابھی محدود رکھی جائےگی۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے صرف پانچ ایئر پورٹس دہلی، ممبئی، بنگلور، حیدرآباد اور چنئی سے ہی برطانیہ آنے جانے والے طیارے پرواز بھر سکیں گے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) (ایس او پی) جاری کردی گئی ہے۔ یہ ایس او پی 30 جنوری تک یا پھر نیا حکم آنے تک لاگو ہوگی۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود

ایس او پی کے مطابق برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کے پاس نگیٹو(منفی) آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونی چاہئے اور یہ ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پہلے نہیں ہونا چاہئے۔

اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے آنے والے سبھی مسافروں کو بھارت میں آنے پر ایئر پورٹ پر ہی آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اس ٹیسٹ کی ادائیگی وہ خود کریں گے۔

برطانیہ سے آنے والے جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو ہوگی، انہیں ادارہ جاتی قرنطینہ سہولیات میں رکھا جائےگا۔ اس کے علاوہ متعلقہ ریاستی صحت افسروں کو ان کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لیے انساکاگ کی لیب میں بھیجنے کا انتظام کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.