کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بنکشال کورٹ میں ترنمول کانگریس کے معطل سنئیر رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کی پیشی کی گئی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کولکتہ ہائی کورٹ سے پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کی اپیل کی۔ بنکشال کورٹ نے اپیل پر سماعت کرتے ہوئے پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کو 18 اگست تک عدالتی تحویل میں میں رکھنے کا حکم دیا۔ ارپیتامکھرجی کو علی پور سینٹرل جیل کے خواتین سیل میں رکھا جائے گا۔ Partha Chatterjee and Arpita Mukherjee sent Judicial Custody till 18 august
مزید پڑھیں:
سابق وزیر پارتھو چٹرجی کو پرسیڈنسی جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اب پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کو الگ الگ جیلوں میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ ای ڈی نے اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملہ میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے معطل رہنما اور وزیر پارتھر چٹرجی کو گرفتار کیا تھا۔ ارپیتا مکھرجی سابق وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ہیں۔ پانچ دن قبل ہی ای ڈی کو ارپیتا کے فلیٹ سے 21 کروڑ سمیت قیمتی اشیا ملے تھے۔ ای ڈی نے شمالی 24 پرگنہ کے ارپیتا کو 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیلگھڑیا میں واقع فلیٹ میں چھاپہ ماری کے دوران 29 کروڑ روپے نقد اور ساڑھے پانچ کلو سونے کے زیورات برآمد کیے گئے تھے۔