پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال Congress MP KC Venugopal نے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر وزارت اطلاعات و نشریات سے سوال کیا۔
وینو گوپال کے سوال پر مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن نے کہا کہ حکومت ملک مخالف مواد نشر کرنے والے چینلز اور یونٹس کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
وقفۂ سوالات کے بعد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث شروع کی۔ واضح رہے کہ یہ بحث کا دوسرا دن ہے۔ بجٹ اجلاس کے تیسرے دن بھی صدر کے خطاب پر لائی گئی تحریک شکریہ پر بحث ہوئی تھی۔
قبل ازیں راجیہ سبھا کارروائی کے آغاز کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کی سابق رکن جمنا دیوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام پڑھ کر سنایا۔ راجیہ سبھا ارکان نے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔
بتا دیں کہ جمنا دیوی کا گزشتہ 20 جنوری کو 87 سال کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔