ETV Bharat / bharat

Parliament Budget Session Adjourned: مقررہ وقت سے دو دن قبل ملتوی ہو گئی پارلیمنٹ کی کارروائی

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 10:27 PM IST

پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے اجلاس کو پہلے ختم کرنے کی رضامندی کے بعد ہی لوک سبھا کے ارکان سے رائے لی گئی اور بجٹ اجلاس کو مقررہ وقت سے پہلے ملتوی کر دیا گیا۔ Parliament Budget Session Adjourned

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے مہنگائی کے مسئلہ پر بحث سے بھاگنے کے اپوزیشن حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مالیات اور تخصیص بل پر بحث کے دوران اپوزیشن کو کافی موقع دیا گیا ہے اور اپوزیشن کی درخواست پر ہی بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوا ہے۔ Parliament Budget Session Adjourned

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد جمعرات کو پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال اور وی مرلیدھرن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جوشی نے کہا کہ مہنگائی پر بحث سے بھاگنے کے بارے میں اپوزیشن کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ناپسندیدہ ، اور قابل مذمت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کو مقررہ وقت سے پہلے 7 اپریل تک ملتوی کرنے کے بارے میں چیئرمین سے درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی انہوں نے کانگریس کے جے رام رمیش اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا سے دوبارہ بات کی تاکہ یہ پوچھا جائے کہ کیا وہ پہلے بجٹ اجلاس کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ارکان نے کہا کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس کے باوجود مسٹر رمیش نے ٹویٹ کرکے حکومت پر مہنگائی پر بحث سے بھاگنے کا الزام لگایا ہے۔'

پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے اجلاس کو پہلے ختم کرنے کی رضامندی کے بعد ہی لوک سبھا کے ارکان سے رائے لی گئی اور بجٹ اجلاس کو مقررہ وقت سے پہلے ملتوی کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کو فنانس، اختصاص بل اور گرانٹس کے مطالبات پر تفصیلی بحث کرنے کا موقع دیا گیا۔ یوکرین کے معاملے پر بات چیت کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ان بلوں پر بحث کا تفصیلی جواب دیا جس میں تمام امور شامل تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ دونوں ایوانوں میں مسلسل مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس معاملے پر بحث کا الگ سے انتظام نہیں ہو سکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فنانس سے متعلق بلوں کو راجیہ سبھا سے پاس کرانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن حکمراں پارٹی نے راجیہ سبھا میں تمام بلوں اور خاص طور پر فائنانس بل پر آٹھ گھنٹے تک تفصیل سے بحث کی۔'

کرمنل پروسیجر ریکگنیشن ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کے مطالبے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی بڑی ترمیم نہیں ہے اور بالواسطہ اپوزیشن نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔'

کرناٹک میں لاؤڈ اسپیکر تنازع پر عدالت کے حکم کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ عدالت کا حکم سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔'

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کیوں کم نہیں کیا؟

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.