ETV Bharat / bharat

بجٹ اجلاس: راجیہ سبھا کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حزب اختلاف کے ممبروں کی ہنگامہ آرائی کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

budge session
budge session
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 10:59 AM IST

Updated : Mar 8, 2021, 12:05 PM IST

بجٹ اجلاس کے دوسرے حصے کے پہلے دن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت میں جم کر ہنگامہ کیا، جس کے بعد ایوان کو چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کاروائی ایک بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل بجٹ اجلاس کے دوسرے حصے کے پہلے دن راجیہ سبھا چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں تین سابق رکن پارلیمان کانگریس رہنما ستیش شرما، راما جوئیس اور آر جے ڈی رہنما ودیا ساگر نشاد کی موت کی خبر سنائی اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس کے بعد ممبران نے اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر ان سابقہ ​​ممبران کے اعزاز میں چند لمحوں کے لئے خاموشی اختیار کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس رہنما ملیکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے متعلق کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 100 روپے اور 80 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی لگا کر 21 لاکھ کروڑ روپئے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے ملک میں لوگ اور کسان پریشان ہیں۔ اس کے بعد پورے اپوزین کے ممبران کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کے بعد چیرمین نے کاروائی کو 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.