ETV Bharat / bharat

Parents Buried the Child: گجرات میں بچی کو زندہ دفن کرنے کا واقعہ، والدین کے خلاف مقدمہ درج

گجرات کے سابر کانٹھا کے ہمت نگر سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں کسانوں نے ایک زندہ نوزائیدہ بچی کو زمین کھود کر باہر نکالا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ Parents Buried the Child in the Ground in Sabarkantha

Parents buried the child in the ground in Sabarkantha
گجرات میں بچی کو زندہ دفن کرنے کا واقعہ، والدین کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Aug 5, 2022, 7:21 PM IST

Updated : Aug 5, 2022, 7:41 PM IST

سابر کانٹھا (گجرات): سابر کانٹھا کے ہمت نگر میں ایک نوزائیدہ بچی زمین میں دبی ہوئی پائی گئی۔ جب کسانوں نے زمین کھود کر بچی کو باہر نکالا تو بچی زندہ تھی جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس سلسلے میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔ جب کہ پولیس نے اس سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ Parents Buried the Child in the Ground in Sabarkantha

اطلاعات کے مطابق سابر کانٹھا کے ہمت نگر کے کسان ہتیندر سنگھ کو اپنے کھیت میں صبح مٹی میں سے ایک چھوٹا سا ہاتھ نظر آیا۔ ہاتھ دیکھتے ہی کسان نے شور مچانا شروع کردیا اور دیگر لوگوں کی مدد سے اس جگہ کی کھدائی کی تو وہاں ایک زندہ بچی کو دفن پایا۔ کسان نے آناً فاناً نو زائیدہ بچی کو ہمت نگر سول ہسپتال لے گئے جہاں بچی کا علاج جاری ہے۔'

گمبھوئی پولیس کے سب انسپکٹر سی ایف ٹھاکر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ' ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ہتیندر سنگھ کے کھیت میں ایک نوزائیدہ کو زندہ دفن کیا گیا ہے۔ جب کہ شیر خوار بچے کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے ہتیندر سنگھ اور دیگر مقامی لوگوں کے بیانات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

کسان ہتیندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ میں جمعرات کی صبح کھیت کا معائنہ کر رہا تھا تو میں نے نومولود کا ہاتھ دیکھا۔ میں نے محکمہ بجلی کے عملے سے مدد مانگی جو میرے کھیت سے بالکل متصل ہے۔ وہ سب بھاگے ہوئے آئے اور ان کی مدد سے انہوں نے نومولود کو بچا لیا۔ انہوں نے کہاکہ' گڑھا زیادہ گہرا نہیں تھا اور چونکہ نومولود زندہ تھا اس کا مطلب ہے کہ صبح ہی کسی نے اسے دفن کیا ہوگا۔

وہیں پولیس نے نومولود کے والدین کی شناخت کرلی ہے، پولیس کے مطابق ان کا تعلق گاندھی نگر سے ہے۔ بچی کے والدین کا گھر گمبھوئی میں ہے۔ وہ نوزائیدہ کو یہاں لائے تھے۔ میاں بیوی گزشتہ 15 دنوں سے گمبھوئی میں مقیم تھے۔ گمبھوئی پولیس کی تین مختلف ٹیموں نے تفتیش شروع کر کے معاملہ حل کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس نومولود کی ماں تک پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نومولود کی ناف بھی نہیں کٹی تھی۔ شبہ ہے کہ اسے پیدائش کے فوراً بعد زمین میں دفن کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 5, 2022, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.