ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں واقع شاہ عالم درگاہ کے قریب پاپا میاں سائی پیر طریقت قادری رفاعی کا 11 واں صندل عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔
جشن غوث اعظم کے موقع پر حضرت عالم درگاہ سے کچھ ہی دوری پر واقع پاپا میاں سائی کے عرس پر ایک شاندار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلوس کا اہتمام کرنے والے ماحوا فاؤنڈیشن کے صدر اور شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے پاپا سائی کی درگاہ پر پھول اور چادر کا نذرانہ پیش کیا۔
اس تعلق سے صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج جشن غوث اعظم کا بہت بڑا دن ہے اور آج ہمارے پیر و مرشد پیر طریقت سائی شہرت علی بخشش علی قادری عرف پاپا میاں سائی کا گیارہواں صندل اور عرس ہے۔ گیارہویں شریف کے دن ہی پاپا میاں سائی نے پردہ کیا تھا۔ اس کے لیے آج ہم نے پھول اور چادر کا نذرانے ان کے دربار میں پیش کیا اور ایک بڑا جلوس نکالا۔
مزید پڑھیں:۔ اجمیر میں دو روزہ عرس غوث الوریٰ کا اہتمام
انہوں نے مزید کہاکہ پاپا میاں سائی کے عرس کے موقع پر احمدآباد کے حضرت شاہ عالم درگاہ میں پورے بھارت کے بڑی بڑی بارگاہوں سے فقیر و عقیدت مند آئے اور انہوں نے مختلف قسم کے کرتب دکھائے اور پاپا میاں سائی کے صندل عرس کے جلوس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم نے ملک کے امن و امان کے لئے دعائیں کی اور ماب لنچنگ کے خاتمہ کے لیے دعاء کی۔