ETV Bharat / bharat

Pak Woman Reunited With Indian Brothers: تقسیم ہند کے وقت جُدا ہونے والے بھائی بہن کی ملاقات - Siblings separated during partition of India

سنہ 1947 میں بھارت کی تقسیم Partition of India کے وقت بھائی بہن جُدا ہوگئے تھے لیکن اب ان کا ملنا طے ہوگیا ہے اور وہ جلد ہی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کی سکینہ بی بی کو ان کا بھائی گرمیل سنگھ گریوال لدھیانہ (پنجاب بھارت) میں مل گیا ہے۔

PAKISTANI SAKINA BIBI FOUND HIS BROTHER GURMAIL SINGH GREWAL IN LUDHIANA
پاکستانی خاتون کو لدھیانہ میں اپنے بھائی گورمیل سنگھ گریوال کی تلاش
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 2:04 PM IST

لدھیانہ: سنہ 1947 میں تقسیم ہند کے دوران جُدا ہونے والے بہن بھائی راکھی کے تہوار سے عین قبل ملے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کی سکینہ بی بی اور لدھیانہ کے گاؤں جسووال سوڈن کے رہنے والے گرمیل سنگھ گریوال تقسیم ہند کے کئی سال بعد ملے ہیں۔ یہ دونوں آن لائن ملیں گے۔ بھارت کی تقسیم کے وقت دونوں بہن بھائی جُدا ہو گئے تھے۔ گرمیل سنگھ اپنے خاندان سے الگ ہو کر بھارت میں رہنے لگے تھے جب کہ ان کی بہن سکینہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان چلی گئی تھیں۔ اس دوران گرمیل سنگھ کی پرورش پنجاب میں ایک سکھ خاندان نے کی تھی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات ملی: بتاتے چلیں کہ سوشل میڈیا دونوں بہنوں کے درمیان ملاقات کا ذریعہ بنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر ناصر ڈھلون نے ان دونوں کو ملوانے کا کام کیا۔ انہوں نے بی بی سکینہ کی اپیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ گاؤں سوڈن کے سرپنچ جگتار سنگھ نے جب اسے دیکھا تو انہوں نے ان کے بھائی کو اس بارے میں بتایا۔ انہوں نے تصدیق بھی کی کہ اس کا بھائی انہی کے گاؤں میں ہے۔ Siblings Separated During Partition of India

خاندان کو تقسیم کا درد سہنا پڑا: تقسیم ہند کے وقت گرمیل سنگھ اور ان کی والدہ اپنے آبائی گاؤں میں رہتے تھے۔ ان کے والد نے انہیں پاکستان بھیجنے کے لیے حکام کو خط لکھا تھا۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ کو تو پاکستان بھیج دیا گیا لیکن گرمیل سنگھ بھارت میں ہی رہ گئے۔ سکینہ کے مطابق ان کی والدہ کا انتقال اس کے بھائی کی جدائی کے باعث ہوا۔ کئی برسوں تک وہ اپنے بھائی کے بارے میں نہیں جانتی تھی لیکن مرنے سے پہلے ان کے والد نے اس کے بارے میں بتایا اور اسے ایک خط بھی دیا جس کا وہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے جواب نہ دے سکے۔

سکینہ اپنے بھائی سے ملنے کے لیے تڑپ رہی تھیں: سکینہ کافی عرصے سے اپنے بھائی سے ملنے کے لیے تڑپ رہی تھی۔ وہ ہر وقت دعا کرتی تھیں کہ کسی طرح اپنے بھائی سے مل جائے۔ انہوں نے ہر جگہ دعا کی ہے۔ اسی وقت سکینہ کی ویڈیو دیکھ کر گرمیل سنگھ رونے لگے۔ گرمیل اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ پنجاب(بھارت) میں مقیم ہیں۔

گرمیل بہت خوش ہیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق گُرمیل اب بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کی بہن انہیں مل گئی ہے۔ وہ اپنی فیملی کو بہت یاد کرتا ہے لیکن کبھی انہیں دھونڈ نہیں سکا، لیکن اب ان کی بہن نے انہیں ڈھونڈ لیا ہے۔ وہ اس سے ملنے بھی جا سکتے ہیں تاہم ابھی ان کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے لیکن جیسے ہی پاسپورٹ بنے گا وہ اپنی بہن سے ملنے ضرور جائیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.