بھارتی کوسٹ گارڈ India Coast Guard کے جہاز انکت نے 8 جنوری کو نائٹ آپریشن کے دوران بحیرۂ عرب میں پاکستانی جہاز یاسین Pakistani Ship Yaseen کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی جہاز میں سوار 10 ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشتی اور عملے Boats and Crew کو مزید پوچھ گچھ کے لیے پوربندر (گجرات) لایا جا رہا ہے۔
انڈین کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ عملے کو مزید پوچھ گچھ Further Interrogation کے لیے پوربندر لایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کشتی Pakistani Boat بھارتی حدود میں چھ سے سات میل اندر تھی اور انہوں نے ہمارے کوسٹ گارڈ کے جہاز کو دیکھ کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
- یہ بھی پڑھیں: Covid Attack on Cordelia Cruise Ship: آرین خان ڈرگ کیس سے سرخیوں میں آئے 'کورڈیلیا کروز' پر کورونا کا حملہ
انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈیک سے دو ٹن مچھلی Two Tonnes of Fish اور 600 لیٹر ایندھن برآمد ہوا ہے۔ کشتی کے پوربندر پہنچنے کے بعد مزید چیکنگ کی جائے گی۔