ETV Bharat / bharat

Babar Azam Wish to Win World Cup بابراعظم ہندوستان میں ورلڈ کپ پاکستان کے نام کرنے کے خواشؤہشمند

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 7:30 PM IST

پاکستانی قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں پاکستان کے لیے ہندوستان میں ہونے والا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں۔

بابراعظم ہندوستان میں ورلڈ کپ پاکستان کے نام کرنے کے خواشؤہشمند

لاہور: دو بار کے آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم نےبتایا کہ گزشتہ 24 مہینوں میں ون ڈے کرکٹ میں تقریباً ہر ممکن کامیابی حاصل کی ہے، لیکن ایک اور اعزاز بھی ہے جو متاثر کن کپتان حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ رواں سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز جیتنے والے واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جبکہ یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 2022 میں بابر واحد بلے باز تھے جنھوں نے تمام فارمیٹس میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنائے۔

بابر اعظم نے انٹرویو کے دوران خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عمران خان کی طرح قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ چیمپیئن کے مقام تک پہنچائیں گے۔

آئی سی سی ڈیجیٹل نے جب کپتان سے ان کے کریئر کی خواہش کے بارے میں سوال کیا تو 23 سالہ بابر اعظم نے بتایا کہ ’ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بننا اور ٹورنامنٹ جیتنا میری خواہش ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ آنے والا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں تاکہ ہم جیت سکیں، آئی سی سی ایوارڈز ایک اعزاز کی بات ہے لیکن میرا مقصد ابھی ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ravindra Jadeja Fined جڈیجہ کو دھچکا، میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ

23 سالہ بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ رواں برس ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ہمیں کافی ون ڈے کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، مقاصد کے حصول اور منزل پر پہنچنے کیلئے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ، آپ ایک دم جست لگا کر اپنے مقصد یا منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ذہن میں یہ بات بٹھانا ضروری ہے کہ ہمیں سخت محنت اور بہترین پلاننگ کے ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.