ETV Bharat / bharat

پاکستانی کتابیں اب بھارت میں بھی شائع کی جائیں گی

پاکستانی کتابیں اب بھارت میں شائع ہوں گی۔ یہ بات ممبئی میں کتاب دار پبلیکیشن کے مالک شاداب رشید نے کہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستانی کتابوں کو ہی شائع کرنا نہیں ہے بلکہ بھارت میں بھی چند ایسی نایاب کتابیں جو وقت کے دھندلکے میں کہیں گم ہوگئی ہیں اُنہیں بھی دوبارہ منظر عام پر لایا جائے گا۔

pakistani books will now be published in india
پاکستانی کتابیں اب بھارت میں شائع کی جائیں گی
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 7:18 PM IST

Updated : Sep 6, 2021, 7:38 PM IST

اس سلسلہ کی پہلی کڑی پاکستان کی چار مطبوعات ہیں جسے 15 ستمبر تک منظر عام پر لایا جائے گا۔ پاکستانی کتابوں کو شائع کرنے کا بیڑہ کتاب دار پبلیکیشن ممبئی اور عرشیہ پبلیکیشن دہلی نے اٹھایا ہے۔ ان دونوں پبلیکیشن کے زیر اشتراک یہ عمل میں لایا جائے گا۔

دیکھیں ویڈیو

شادب رشید کہتے ہیں کہ یہ کام بہت پہلے ہوچکا ہوتا، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے زیر التواء رہا جسے اب عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

pakistani books will now be published in india
حمید اختر کے شہکار خاکے

تقسیم ہند کے دوران ملک کی سرحدیں تقسیم ہوئیں، لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرکے پہنچ گئے لیکن اردو ادب کی آج بھی بھارت اور پاکستان کے مابین وہی اہمیت ہے جو پہلے ہوا کرتی تھی۔

رقص نامہ

حالانکہ بھارت پاکستان کے بیچ ہونے والی تلخیوں کی آنچ ادب تک پہنچی کچھ دنوں تک سرحدوں پر تناؤ ہونے کے سبب کتابوں کو شائع کرنے کا سلسلہ رک گیا تھا۔ حالات بہتر ہونے کے بعد ادب کو اپنی قدیم حیثیت حاصل ہوئی۔

ابراہیم جلیس

پاکستانی کتابوں کو بھارت میں شائع کرنا نہ صرف قارئین کے لئے ایک تحفہ ہے بلکہ پبلیکیشن کی یہ کوشش دونوں ملکوں کے مابین سفارت کا کام کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔

ادب نہ صرف زندگی کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ وہ معاشرے میں ہونے والی خامیوں کو اجاگر کرنے کا بھی کام کرتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ تقسیم ہند کے دوران ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا۔

مزید پڑھیں:ملیے سات سالہ شطرنج کے چمپیئن سے

زمین کو تقسیم کرنے کے بعد سرحدیں بنادی گئیں لیکن ان سب کے باوجود ادب کے قارئین کے مابین یہ تقسیم حائل نہیں ہوں سکی۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.