ETV Bharat / bharat

پاکستانی مرین کی بھارتی کشتی پر فائرنگ، ایک ہلاک - بھارتی کشتی پر فائرنگ

پاکستانی بحریہ نے بھارتی کشتی پر فائرنگ کردی۔ اس حملے میں ایک بھارتی ماہی گیر کی موت ہو گئی۔

pakistan marine opens fire on indian boat
پاکستانی مرین کی بھارتی کشتی پر فائرنگ، ایک ہلاک
author img

By

Published : Nov 7, 2021, 9:18 PM IST

پاکستانی بحریہ نے بھارتی کشتی پر فائرنگ کردی۔ معلومات کے مطابق پاک بحریہ نے گجرات کے ساحل کے قریب فائرنگ کی ہے۔

اس واقعے میں ایک بھارتی ماہی گیر کی موت ہو گئی ہے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ زخمی کو دوارکا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت پاکستانی مرینز نے یہ حملہ کیا، اس وقت کشتی بھارتی سرحد میں تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی بحریہ نے گجرات کے شہر دوارکا میں 'جلپری' نام کی کشتی پر فائرنگ کی۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ پاکستان پہلے ہی بھارتی ماہی گیروں کے خلاف گرفتاری اور کشتیوں کو ضبط کرنے جیسی کارروائی کر چکا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں پاکستان نے 11 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا اور ان کی دو کشتیاں قبضے میں لے لی تھیں۔

اس کے علاوہ فروری میں بھی پاکستان نے 17 بھارتی ماہی گیروں کو مبینہ طور پر ان کے حدود (Country's Waters) میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان کی تین کشتیاں ضبط کر لی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیر سے افغانستان میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز

بحیرہ عرب میں واضح سمندری حدود نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت اکثر ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.