اسلام آباد: پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کو صوبہ بلوچستان میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ ڈان اخبار نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں کہا کہ 'طیارے میں سوار تمام چھ فوجی اہلکار بشمول دو پائلٹ کی موت ہوگئی ہے'۔ تاہم ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ Pakistan helicopter crash in Balochistan
سابق مزکری وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہیلی فلائنگ خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اس کے لیے انجینئرنگ کی جانچ کی ضرورت ہے، ہلاک ہونے والے بہت چھوٹے تھے۔
مزید پڑھیں:۔ Debris of Pakistan Army Chopper Found: پاکستانی لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا، کور کمانڈر سمیت چھ فوجی افسر ہلاک
ڈان کی خبر کے مطابق تازہ ترین واقعہ اگست میں اسی طرح کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے چند ہفتوں بعد پیش آیا ہے، جس میں کوئٹہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہیلی کاپٹر کا بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی باقیات کے ساتھ ساتھ جہاز میں سوار چھ افسران اور عملے کے ارکان کی لاشیں بعد میں بلوچستان کے ساحلی علاقے سے ملی تھیں۔