ETV Bharat / bharat

MEA on PM Visit J&K: پاکستان کو مودی کے دورہ جموں و کشمیر پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں - وزیراعظم مودی کا دورہ جموں و کشمیر

بھارت نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے دورے پر پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارتی وزیراعظم کے جموں و کشمیر کے دورے پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔MEA on PM Visit J&K

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 10:50 PM IST

Updated : Apr 28, 2022, 11:01 PM IST

نئی دہلی: آج بریفنگ میں پاکستانی وزیراعظم کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ پاکستان کو وزیراعظم مودی کے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دورے پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ کس طرح وزیراعظم مودی کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے استقبال کیا۔ چاہے کوئی اسے کیسے دیکھے لیکن اسے اسٹیجڈ دورہ کہنا بالکل غلط ہے۔MEA on PM Visit J&K

یہ بھی پڑھیں: Pak Objects to Modi's Kashmir Visit: پاکستان کا وزیراعظم نریندرمودی کے دورۂ کشمیر پر اعتراض

جب ان سے پاکستان کی نئی حکومت کے بارے میں ہندوستان کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ایک ہی ہے۔ ہمارا کہنا ہے کہ ایسا ماحول ہونا چاہیے جس میں دہشت گردی نہ ہو، تبھی مذاکرات شروع کرنے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔ کراچی بم دھماکوں پر ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں پر ہمارا موقف یکساں ہے چاہے وہ کہیں بھی ہو، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو مشترکہ پالیسی اور موقف اختیار کرنے کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔ (یو این آئی)

Last Updated : Apr 28, 2022, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.