ETV Bharat / bharat

Pakistan Cricket Board Face Heavy Financial Loss : جونیئر لیگ میں کروڑوں کے نقصان - کارپوریٹ کلچر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی چارج سنبھالنے کے بعد جہاں کئی ڈائریکٹرز کی تنخواہوں میں کمی لانے پر غور کررہے ہیں وہیں پی سی بی کے ڈائر یکٹر کمرشل عثمان وحید کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔Pakistan Cricket Board Face Heavy Financial Loss

جونیئر لیگ میں کروڑوں کے نقصان
جونیئر لیگ میں کروڑوں کے نقصان
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 9:00 PM IST

کراچی:پی سی بی کے دستاویز کے مطابق کارپوریٹ کلچر سے آنے والے عثمان وحید کی تنخواہ 9 لاکھ98 ہزار روپے ہے اور ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مئی2022 میں ذمے داریاں سنبھالی تھیں، ان کی تقرری کے بعد بورڈ نے ایک ارب روپے کی لاگت سے سب سے مہنگا منصوبہ پاکستان جونیئر لیگ کا کیا تھا جس میں 15کرو ڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 85 کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا۔

پرانے نظام میں پی سی بی، سدرن پنجاب کے علاوہ کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم فروخت کرنے میں ناکام رہا تھا، رمیز راجا نے اپنی چیئرمین شپ میں پاکستان سپر لیگ کے تمام اسپانسر شپ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی تھی۔

اب نائلہ بھٹی کو کمشنر پی ایس ایل مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ رہ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی شعبوں کی تنظیم نو کے ساتھ کمرشل ڈپارٹمنٹ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Devon Conway Hits Ton کونوے کی سنچری کی نیوزی لینڈ 261 رنز نبانے میں کامیاب

اس حوالے سے نمائندہ جنگ نے عثمان وحید سے رابطہ کیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پی جے ایل کے بارے میں کوئی بات نہیں کرسکتا نہ مجھے نقصان کے بارے میں معلومات ہیں، آپ میڈیا ڈپارٹمنٹ سے بات کرسکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.