ETV Bharat / bharat

پاکستان افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا - پاکستان افغانستان میچ

کپتان بابر اعظم کی 51 رنوں کی شاندار نصف سنچری اور آصف علی کی 19 ویں اوور میں چار چھکوں کی مدد سے پاکستان نے جمعہ کو افغانستان کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ دو میں پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ پاکستان نے لگاتار تیسری جیت حاصل کی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

Pakistan beat Afghanistan to reach semi-finals
پاکستان افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
author img

By

Published : Oct 30, 2021, 12:25 AM IST

افغانستان نے کپتان محمد نبی (ناٹ آؤٹ 35) اور گلبدین نائب (35 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز اور ان کے درمیان ساتویں وکٹ کی اہم ناٹ آؤٹ 71 رنز کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 147 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے اس مشکل ہدف کو 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

آصف علی نے کریم جنت کی اننگز کے 19ویں اوور میں چار چھکے لگانے اور سات گیندوں پر ناٹ آؤٹ 25 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے پاور پلے میں خراب شروعات کی اور 5.1 اوورز میں 39 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں۔ افغانستان نے 12.5 اوورز میں 76 رنز پر اپنی چھ وکٹیں گنوائیں لیکن نبی اور نائب نے عمدہ شراکت قائم کرکے ٹیم کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ لیکن آخر میں 147 کا اسکور کافی نہیں تھا۔

نبی نے 32 گیندوں پر 35 رنز میں پانچ چوکے لگائے جبکہ نائب نے 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 35 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نجیب اللہ زدران نے 21 گیندوں پر 22 رنز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کریم جنت نے 17 گیندوں پر 15 رنز پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار اوورز میں 25 رنز کے عوض دو جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

T20 World Cup 2021: بنگلہ دیش پر ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز جیت

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 12 کے اسکور پر محمد رضوان کو گنوادیا۔ رضوان نے آٹھ رنز بنائے۔ اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے فخر زمان کے ساتھ 63 رنز کی شراکت داری کی لیکن 124 کے اسکور پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا دیئے۔

اس دوران افغانستان کے اسپنرز نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے پاکستان پر دباؤ ڈالا۔ فخر زمان 31، محمد حفیظ 10 اور شعیب ملک 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملک نے 15 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

راشد نے محمد حفیظ کو آؤٹ کر کے اپنی 100ویں ٹی۔ٹوئنٹی وکٹ حاصل کی اور پھر اپنے اسپیل کی آخری گیند پر بابر اعظم کو بولڈ کر دیا۔ اعظم نے اس ورلڈ کپ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ اعظم نے 47 گیندوں پر 51 رنز میں چار چوکے لگائے۔ ملک ٹیم کے 124 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

میدان پر آصف علی نے جنت کی اننگز کے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر میچ ایک اوور پہلے ہی ختم کر دیا اور اس طوفانی اننگز کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.