ETV Bharat / bharat

Asia Cup 2022 بھارت کی شاندار گیندبازی، پاکستان 147 رنز پر آل آوٹ - بھارت پاکستان اسکور

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2022 کے آج دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 148 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔Asia Cup 2022

Asia Cup 2022
بھارت کی شاندار گیندبازی
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 9:33 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 10:49 PM IST

ایشیا کپ 2022 کے میگا مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ صحیح ثابت کرتے ہوئے پاکستان کو محض 147 رنز پر آل آوٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔Asia Cup 2022 بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بھونیشور کمار نے تیسرے ہی اوور میں بابر اعظم (10) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان نے دو چوکوں سے اننگز کا آغاز کیا لیکن اویش خان نے انہیں صرف 10 رن پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کروا کے پویلین لوٹا دیا۔

تیسری وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت کرنے والے محمد رضوان اور افتخار احمد ہاردک پانڈیا کے شکار ہو گئے۔ رضوان نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنائے جبکہ افتخار نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے۔ ہاردک نے خوش دل شاہ (02) کا وکٹ بھی لیا۔ اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بھونیشور نے شاداب خان (10)، آصف علی (09) اور نسیم شاہ (0) کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ نے محمد نواز (01) کو پویلین بھیجا۔ 19ویں اوور میں شاداب اور نسیم کو آؤٹ کرنے کے بعد بھونیشور کے پاس ہیٹ ٹرک کا موقع تھا لیکن شہنواز دہانی نے چھکا لگا دیا۔ آخری اوور کی پہلی چار گیندوں پر 11 رنز دینے کے بعد ارشدیپ نے دہانی (16) کو بولڈ کیا اور پاکستان کی اننگز 147 رنز پر سمٹ گئی۔

اس سے قبل ٹاس کے وقت بابراعظم نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے پھر بھی ہم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہیں روہت شرما نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس اتنا اہم ہے، ہم یہاں صرف اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ ہم یہاں آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں، اس لیے امید ہے کہ پچ اچھی ہوگی۔ Asia Cup 2022

گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے بعد اب سے کچھ ہی دیر میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونے والے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس شکست کے بعد جہاں ٹیم انڈیا کے رویہ، ٹیم کلیور اور اپروچ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔Asia Cup 2022

پاکستان (پلیئنگ الیون): بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوش دل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔

بھارت (پلیئنگ الیون): روہت شرما، کے ایل راہل، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ

Last Updated : Aug 28, 2022, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.