ETV Bharat / bharat

New PM Of Pakistan: شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حق میں 174 ووٹ پڑے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کرتے ہوئے خود استعفیٰ دے دیا تھا۔ New PM Of Pakistan

پاکستان میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج
پاکستان میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 10:00 AM IST

Updated : Apr 11, 2022, 5:49 PM IST

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ وہ ملک کے 23ویں وزیراعظم کے انتخاب کا عمل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا کیونکہ ڈپٹی اسپیکر نے بھی آج استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایاز صادق نے شہباز شریف کے ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ شاہ محمود کو کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ انھوں نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کرتے ہوئے خود استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئے منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب رات 8 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج تاخیر سے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت میں شروع ہوگیا تھا، اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق تلاوت، نعت اور قومی ترانے کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ وہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفے دینا شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کرتے ہوئے خود استعفیٰ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں بیرونی سازش ہو رہی ہے جس کا اعتراف پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی بھی کر رہی ہے، اس وجہ سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج کے اجلاس میں ہم حصہ نہیں بننا چاہتے، کیونکہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم بھی ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے میں برابر کے شریک ہونگے اس لیے ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار تھا میں اس انتخاب کا بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، ہم ایوان کی کارروائی کے بائیکارٹ کا اعلان کرتے ہیں اور پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، اب شہباز شریف وزیراعظم کے واحد امیدوار ہیں۔ قائد ایوان منتخب ہونے کیلئے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ اور جس امیدوار کو 172 کی حمایت حاصل ہوئی وہ قائد ایوان منتخب کرلیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 176 کی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Political Crisis in Pakistan: سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا

Imran Khan Loses No-Confidence Vote: پاکستان قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی مکمل تفصیل

Last Updated : Apr 11, 2022, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.