ETV Bharat / bharat

Road Accident: پدماشری ایوارڈ یافتہ وی رامیا سڑک حادثہ میں زخمی - پدماشری ایوارڈ یافتہ وی رامیا سڑک حادثہ میں زخمی

کئی لاکھ پودے لگانے والے پدماشری ایوارڈ یافتہ وی رامیا سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں اُس وقت پیش آیا جب پودوں کو پانی ڈالنے بدھ کی صبح سڑک عبور کررہے تھے۔Road Accident in Hyderabad

پدماشری ایوارڈ یافتہ وی رامیا سڑک حادثہ میں زخمی

author img

By

Published : May 18, 2022, 2:26 PM IST

حیدرآباد: کئی لاکھ پودے لگانے والے پدماشری ایوارڈ یافتہ وی رامیا سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں اُس وقت پیش آیا جب پودوں کو پانی ڈالنے بدھ کی صبح سڑک عبور کررہے تھے۔ اسی دوران ایک بائیک نے ضلع کے پلے گوڑم کے قریب اُن کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد نے ان کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال کھمم منتقل کیا۔Padmashree Award winner Ramya injured in road accident

ڈاکٹرس نے ان کے معائنہ کے بعد بتایا کہ ان کے ایک پیر میں فریکچر آگیا ہے اور ان کا سر بھی زخمی ہوا ہے۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا و سرسبزی و شادابی میں اضافہ کیلئے بڑے پیمانہ پر پودے لگانے کی مہم گرین انڈیا چیلنج کی شروعات کرنے والے وی سنتوش کمار نے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس سے بات کی اور ان کورامیا کا بہتر علاج کرنے کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ نے رامیا کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔

مزید پرھیں:۔ Road Accident in Doda: ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی

ٹی آرایس کے ایک اور رکن پارلیمنٹ ناماناگیشورنے بھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو فون کرتے ہوئے رامیا کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔انہوں نے بہتر علاج کے لئے رامیا کو حیدرآبادمنتقل کرنے کی ہدایت دی۔رامیا، فی الحال آئی سی یو میں ہیں۔ رامیا، تلنگانہ میں چیٹلا رامیا(درخت لگانے والا رامیا)کے طورپر مشہور ہیں۔سال 2017میں ان کو پدما شری ایوارڈ دیاگیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.