ETV Bharat / bharat

Tribute Paid to PA Sangma: پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں پی اے سنگما کو یاد کیا گیا

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 3:42 PM IST

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔یکم ستمبر 1947 کو میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے چاپاہٹی گاؤں میں پیدا ہوئے سنگما کثیر جہتی صلاحیتوں کے مالک تھے اور سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے بطور لیکچرر، وکیل اور صحافی کام کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں نے بھی اس موقع پر آنجہانی سنگما کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مسٹر پی اے سنگما کی تحریرکردہ کتابوں کے علاوہ ان سے متعلق پارلیمنٹ کی لائبریری میں دستیاب کتابوں کی ایک نمائش پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لگائی گئی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ہندی اور انگریزی میں شائع کردہ آنجہانی پی اے سنگما کی سوانح حیات پر مشتمل کتابچہ بھی پروگرام میں شریک معززین کو پیش کیا گیا۔

یکم ستمبر 1947 کو میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے چاپاہٹی گاؤں میں پیدا ہوئے سنگما کثیر جہتی صلاحیتوں کے مالک تھے اور سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے بطور لیکچرر، وکیل اور صحافی کام کیا تھا۔ 23 مئی 1996 کو تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین نے متفقہ طور پر انہیں 11ویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا۔

اسپیکر کے طور پر، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اراکین بحث کے ہنگامہ خیز لمحات کے دوران بھی ضابطے پر عمل کریں۔ ان کا ماننا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت کا مطلب آزادانہ بحث، منصفانہ بحث اور صحت مند تنقید ہے اور بطور اسپیکر انہیں اس مقصد کو پورا کرنے کو یقینی بنانا تھا۔ لوک سبھا کے لیے 9 بار منتخب ہونے کے علاوہ مسٹر سنگما نے مرکزی وزارت داخلہ، کامرس، صنعت، محنت، اطلاعات و نشریات اور کوئلہ جیسی اہم وزارتوں میں بطور مرکزی وزیر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ 4 مارچ 2016 میں مسٹر سنگما کا انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو خراج عقیدت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.