بدھ کے روز ناسک کے ذاکر حسین ہسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک ہو گیا۔ اس کے بعد یہاں آکسیجن کی سپلائی رکنے سے ہسپتال میں بھرتی 22 مریضوں موت ہو گئی۔
اس تعلق سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیکیج کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی تقریباً آدھے گھنٹے تک رک گئی تھی۔ اس کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر موجود 22 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے کے وقت ہسپتال میں 171 مریض تھے، جبکہ وینٹیلیٹر پر کل 23 مریض تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم سے سوال: کیسے بچائیں گے لوگوں کی جان؟
انتظامیہ لیکیج کی وجوہات کی جانچ کرائے گی۔ حادثے کے بعد ہسپتال میں بھرتی مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کا کہنا ہے کہ اب لیکیج کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔