ETV Bharat / bharat

ہوا سے آکسیجن پیدا کرنے والی مشینیں گاندھی اسپتال میں نصب کی جائیں گی - g kishan reddy

مرکز نے 'آکسیجن کنسنٹریکٹر آلات' جن کے ذریعہ چاروں طرف کی وسیع ہوا سے آکسیجن کو پیدا کیا جا سکتا ہے، کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ذریعہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے آکسیجن حاصل کی جائے گی۔

ہوا سے آکسیجن پیدا کرنے والی مشینیں گاندھی اسپتال میں نصب کی جائیں گی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 10:49 PM IST

شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے کریم نگر اور ورنگل کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں آکسیجن کنسنٹریکٹر آلات کو نصب کیا جائے گا۔ یہ آلات مئی کے پہلے ہفتہ میں ہوا میں اڑتے ہوئے تین مقامات پر جمع ہوں گے۔ ان کے ذریعہ آکسیجن کو تیار کیا جائے گا۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا ”یہ تجرباتی مشینیں ہیں جو ہوا سے آکسیجن کو پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔ ہم گاندھی اسپتال میں ایسی دو مشینیں نصب کریں گے۔ ہر مشین ہوا سے ایک منٹ میں 960 تا ایک ہزار لیٹر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ اس طرح دو مشینیں ایک منٹ میں گاندھی اسپتال میں تقریبا دو ہزار لیٹر آکسیجن کی پیداوار کی صلاحیت کی حامل ہوں گی۔

اسی طرح کریم نگر اور ورنگل میں بھی ان مشینوں کو نصب کیا جائے گا“۔ شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال جہاں کورونا وائرس کے مریض بڑی تعداد میں زیر علاج ہیں، کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ اسپتال کنگ کوٹھی کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہا کہ مرکز نے تلنگانہ کے لئے 360 میٹرک ٹن آکسیجن 12 اسٹیل انڈسٹریز سے الاٹ کی ہے۔

تمام ریاستوں بشمول تلنگانہ کیلئے آکسیجن کے حصول کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مرکز نے ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کو آکسیجن ٹینکرس کی فوری منتقلی کے لئے دستیاب رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریمڈیسور انجیکشن اور آکسیجن کی فراہمی میں کوئی امتیاز نہیں کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے کووڈ کے معاملات اور اموات کی بنیاد پر وسائل الاٹ کئے ہیں۔

ہر ریاست میں ایک طریقہ کار پر عمل کیاگیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعاون ہے اور مرکز کوویڈ کی دوسری لہر کو شکست دینے کے طریقہ کار پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ مزید چند اسپتالوں کا معائنہ کریں گے اور وزیراعظم کورپورٹ پیش کریں گے۔وزیر موصوف نے تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر کے ان الزامات کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آکسیجن کی سپلائی اور دیگر معاملات میں مرکز کی بی جے پی حکومت تلنگانہ کے ساتھ امتیاز برت رہی ہے۔

کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو تلنگانہ کے ساتھ ہمدردی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی جانوں کو بچانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے لیکن چندرشیکھرراو خاندان مرکز پر غیر ضروری الزامات عائد کررہا ہے انہوں نے چندرشیکھرراو حکومت پر لاشوں پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔کشن ریڈی نے کہا کہ ویکسین کی قیمت کا تعین مرکزی حکومت نہیں کرتی ہے۔

اس معاملہ میں مرکز کو موردالزام ٹہرانا غلط بات ہے۔ کرناٹک اور اڈیشہ سے تلنگانہ کو 360 میٹرک ٹن آکسیجن سپلائی کیا جانے والا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون یا دیگر سخت پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومتیں خود اپنی ریاست کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں درج ہونے والے کورونا کے معاملات اور اموات کی مناسبت سے مرکزی حکومت ٹیکے اور آکسیجن و دیگر ادویات سپلائی کرتی ہے۔ آئندہ دو تین دن میں تلنگانہ کو مزید آکسیجن اور ریمیڈیسور انجکشن سپلائی کیاجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.