ETV Bharat / bharat

BJP on Owaisi اویسی محمد علی جناح کا دوسرا روپ ہیں، بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ اویسی پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا دوسرا روپ ہیں۔ Owaisi is Second Variant of Jinnah says BJP

Owaisi is Second Variant of Jinnah says BJP

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 9:23 AM IST

رائے پور: ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جمال صدیقی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی پر نکتہ چینی کی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی پر تنقید کرتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ اویسی پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا دوسرا روپ ہیں۔ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ جس طرح جناح نے اپنے مفادات اور کرسی کے لیے ملک کو تقسیم کیا، اسی طرح اویسی اپنی کرسی کے لیے ملک کی گنگا جمنی تہذیب، یکجہتی اور سالمیت کو توڑ رہے ہیں۔

میٹنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے، جمال صدیقی نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کے پریشان حال لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی سے جوڑ رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو جوڑ رہے ہیں جو تعلیم یافتہ ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی حقیقت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو سمجھتے ہیں۔ ملک میں اقلیتی مورچہ کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے صدیقی نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں 60 لوک سبھا سیٹوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں اقلیتی مورچہ دورہ کرے گا اور اقلیتی برادری کے لوگوں کو مودی جی سے جوڑے گا۔ اقلیتی برادری کو مودی کا دوست بنایا جائے گا۔ اقلیتی مورچہ کی قومی ورکنگ کمیٹی کی رائے پور میں میٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ ایک اچھی ریاست ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ اسی لیے اقلیتی محاذ کے تمام قومی عہدیدار چھتیس گڑھ کے لوگوں سے ملنا چاہتے تھے، اس لیے یہاں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کے قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے لیے پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نڈا کی قیادت میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتیں گے۔ ہم نے بھارت کے 56 شہروں میں جی 20 کی 200 میٹنگیں کرنے کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دنیا بھر کے رہنما ہماری ثقافت سے آگاہ ہوں گے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پی ایم مودی بھارت کو وشو گرو بنا رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں اقلیتی مورچہ کے ریاستی انچارج ڈاکٹر سلیم راج، اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر شکیل احمد، بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج امیت چمنانی، اقلیتی مورچہ کے میڈیا شریک انچارج سچن مسیح اور دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Owaisi on Godse Film ناتھو رام گوڈسے پر بننے والی فلم پر بی جے پی پابندی عائد کی جائے، اسدالدین اویسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.