ETV Bharat / bharat

Sheikh Hasina on Rohingya Migrants بنگلہ دیش میں روہنگیا باشندوں کی موجودگی ہماری حکومت کے لیے چیلنج، شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے روہنگیا مہاجرین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا باشندوں کی موجودگی نے ان کی حکومت کے لیے چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں 1.1 ملین روہنگیا باشندے ہیں۔ Bangladesh PM Sheikh Hasina on Rohingya Migrants

Sheikh Hasina on Rohingya Migrants
بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا کی موجودگی ہماری حکومت کے لیے چیلنج، شیخ حسینہ
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 4:03 PM IST

Updated : Sep 4, 2022, 7:28 PM IST

ڈھاکہ: روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پر ایک 'بڑا بوجھ' ہیں اور ملک بنگلہدیش ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کی مدد لے رہا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ 'مجھے ایسا لگتا ہے کہ پڑوسی ملک ہونے کے ناطے بھارت اس میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ بات چیت میں شیخ حسینہ نے اعتراف کیا کہ بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا کی موجودگی نے ان کی حکومت کے لیے چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا بوجھ ہے۔ ہمارے یہاں 1.1 ملین روہنگیا ہیں۔ ہم عالمی برادری اور اپنے پڑوسی ممالک سے مشاورت کر رہے ہیں، انہیں بھی کچھ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔ Sheikh Hasina on Rohingya Migrants

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ 'ان کی حکومت نے انسانی ہمدردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بے گھر کمیونٹی کا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں انسانی بنیادوں پر پناہ دیتے ہیں۔ کورونا بحران کے دوران ہم نے تمام روہنگیا کمیونٹی کو ٹیکہ لگایا لیکن وہ کب تک یہاں رہیں گے؟ وہ کیمپ میں رہ رہے ہیں۔

  • #WATCH | On balancing relations with India-China, Bangladesh PM Sheikh Hasina says, "Our foreign policy is very clear - friendship to all, malice to none. If there's a problem, it's between China & India. I don't want to put my nose there. I want my country's development." pic.twitter.com/F5p1HFdD3H

    — ANI (@ANI) September 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ منشیات اور خواتین کی اسمگلنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ دن بہ دن یہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لیے وہ جتنی جلدی وطن واپس لوٹیں گے، اتنا ہی ہمارے ملک اور میانمار کے لیے بہتر ہوگا۔ اس لیے ہم ان کے ساتھ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے ملک نے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی تھی، جب وہ بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ حسینہ نے کہا کہ لیکن اب وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پڑوسی ملک ہونے کے ناطے بھارت اس میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر سے بھارت کا چار روزہ دورہ شروع کرنے والی ہیں۔ انٹرویو کے دوران خاص طور پر دریائے تیستا کے حوالے سے بھارت کے ساتھ ان کے ملک کے تعاون کے بارے میں بھی پوچھا گیا، حسینہ نے کہا کہ چیلنجز ہیں، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rohingya Refugee In Jammu: جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں پر خوف کے سائے

انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں ہم ڈاؤن اسٹریم میں ہیں۔ پانی بھارت سے آرہا ہے اس لیے بھارت کو اس مسئلے کو مزید جامع انداز میں دیکھنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کو فائدہ ہو۔ کبھی کبھی ہمارے لوگوں کا کافی نقصان ہو جاتا ہے۔ کسان فصلیں نہیں اگا پاتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اسے حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دریائے گنگا کا پانی بانٹتے ہیں۔ ہم نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں لیکن ہمارا معاہدہ گنگا کے پانی پر ہی ہو سکا ہے۔ ہمارے پاس مزید 54 دریا ہیں۔ Sheikh Hasina on Teesta River

Last Updated : Sep 4, 2022, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.