اگرتلہ: تریپورہ میں 60 رکنی اسمبلی انتخابات کے لئے جمعرات کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دوپہر ایک بجے تک 51 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ وہیں پولیس نے اگرتلہ کے رام نگر اور خیرپور معاملے پر کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اگرتلہ کے رام نگر اور خیرپور حلقوں میں تشدد کی چند چھوٹی شکایات کو چھوڑ کر پورے شمال مشرقی ریاست میں الیکشن پرامن رہا۔ ریاست میں 28.13 لاکھ ووٹر ہیں- جن میں 13.98 لاکھ خواتین اور 77 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ یہاں 3328 پولنگ اسٹیشن میں 259 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
ایک انتخابی عہدیدار نے بتایاکہ 'دوپہر ایک بجے تک اوسطاً 51.42 فیصد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔' جنوبی تریپورہ ضلع کے شانتیربازار حلقہ کے کلاچیرا پولنگ اسٹیشن کے باہر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ایک حامی کو اس وقت پیٹا گیا جب وہ پولنگ اسٹیشن جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور از خود نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ شہر کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی بڑی تعداد میں بھیڑ دیکھی گئی اور بوتھوں کے سامنے لمبی قطاریں لگی رہی۔ صبح 7 بجے تیز رفتاری سے شروع ہوئی ووٹنگ ابتدائی طور پرکچھ پولنگ اسٹیشنوں پر جہاں ای وی ایم میں خرابی تھی یا پولنگ عملہ اپنی پہلی انتخابی ڈیوٹی پر تھے وہاں ووٹنگ سست تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Clash in Tripura تریپورہ میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے درمیان جھڑپ، سات زخمی
یو این آئی