آندھراپردیش حکومت نے آروگیہ شری ہیلت اسکیم کو ریاست کے تمام اضلاع میں نافذ کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔اس کے علاوہ حکومت نے بون میرو کا علاج بھی مذکورہ اسکیم کے تحت کرنے محکمہ صحت کو حکم دیا ہے۔
آروگیہ شری ایک فلیگ شپ ہیلتھ کیئر پروگرام ہے، جسے متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے 2007 میں متعارف کرایا تھا۔ 2014 میں ریاست کی تقسیم کے بعد آروگیہ شری اسکیم تلنگانہ میں حکومت کی فلیگ شپ ہیلتھ کیئر اسکیم بن گئی اور ان کا انتظام آروگیہ شری ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام ہوگیا۔
آندھرا پردیش حکومت نے 2019 میں اس اسکیم کا نام ڈاکٹر وائی ایس آر آروگیہ شری رکھ دیا۔ اس میں غربت کی لکیر سے نیچے کے افراد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ حکومت آروگیہ شری کارڈ جاری کرتی ہے۔ استفادہ کنندگان سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مفت خدمات حاصل کرنے کے لئے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد