ETV Bharat / bharat

Aurangabad Corporation Corruption Case میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر کو ای ڈی دفترِ میں حاضر ہونے کا حُکم

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 6:23 PM IST

اورنگ آباد میں ای ڈی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کئے گئے ٹینڈر میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جمعہ کو ٹھیکیداروں اور متعلقہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے. اس کے بعد شام کو ای ڈی کی ٹیم میونسپل کار پوریشن دفتر پہنچی اور دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر اپرنا تھیٹے کو طلب کیا گیا۔

میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر کو ای ڈی دفترِ میں حاضر ہونے کا حُکم

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر پردھان منتری آواس یوجنا کے ٹینڈرز میں دھاندلیوں کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد اورنگ آباد شہر میں ای ڈی کی جانب سے ٹینڈر بھرنے والے ٹھیکیداروں اور متعلقہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن میں بھی تحقیقات کی گئی۔ فی الحال اس معاملے میں ای ڈی نے میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر اپرنا تھیٹے کو ممبئی میں واقع ای ڈی دفترِ میں حاضر ہونے کا حُکم دیا ہے۔

اورنگ آباد میں ای ڈی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کئے گئے ٹینڈر میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جمعہ کو ٹھیکیداروں اور متعلقہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے. اس کے بعد شام کو ای ڈی کی ٹیم میونسپل کار پوریشن دفتر پہنچی اور دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر اپرنا تھیٹے کو طلب کیا گیا۔

انہیں پیر کو مبئی میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے چھترپتی سمبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے چلایا گیا ٹینڈر کا عمل تنازعہ کی زد میں آگیا ہے۔ یہ بات سامنے آئی کہ ٹینڈر کے عمل کے دوران ضروری پیرا میٹرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ ریاستی حکومت کے ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی نے اس سلسلے میں تحقیقات کی ادھر میونسپل کارپوریشن نے بھی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ٹھیکیدار اسی آئی پی ایڈریس سے کال کر کے ٹینڈر بھر رہے ہیں۔

اس معاملے میں کی جانچ کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہے، وہیں جب پولس کی جانچ چل رہی تھی تب تفتیش کے دستاویزات بمبئی کی وزارت نے ای ڈی کو دیے، اس کی بنیاد پر ای ڈی نے جمعہ کو شہر میں چھاپہ مارا۔ شہر میں چار مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ای ڈی کے عہد یداروں نے میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر کی طرف اپنا مارچ بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: Ayushman Bharat scheme دھاندلیوں میں ملوث ہسپتالوں کے خلاف کارروائی

انہوں نے میونسپل کارپوریشن میں ٹینڈر کے عمل کے کاغذات ضبط کر لیے۔ انہوں نے محکمہ کے سر براہ اور ڈپٹی کمشنر پردھان منتری آواس یوجنا اپرنا تھیٹے سے بات چیت کی اس کے بعد ای ڈی کی ٹیم نے انہیں ممبئی طلب کیا ہے۔ محکمہ کے سربراہ اور ڈپٹی کمشنر پردھان منتری آواس یوجنا اپرنا تھیٹے کو ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ تچھ کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای ڈی حکام اس وقت کے میونسپل کمشنر اور دیگر عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کی کال ریکارڈنگ کی جانچ کریں گے۔ اس کی وجہ سے اس وقت کے سٹی کمشنر سمیت کئی دیگر افسران شک کے دائرے میں آگئے ہیں۔ اس کے ساتھ پہلے ای ڈی کے افسران نے میونسپل کارپوریشن سے متعلق دستاویزات بھی طلب کیے تھے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری، ڈپٹی کمشنر اپرنا تھیٹے، رویندر نکم اور دیگر عہدیداروں سے اس بارے میں معلومات حاصل کی کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے ٹینڈر کے عمل کو کس طرح نافذ کیا گیا۔ اس کے بعد ای ڈی حکام نے متعلقہ موبائل کمپنیوں سے معلومات لینا شروع کر دی ہیں تاکہ اس وقت کے میونسپل کمشنر اور دیگر حکام کی فون کال ریکارڈنگ کی جانچ کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.