ETV Bharat / bharat

Opposition On JPC اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا، کانگریس

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 6:19 PM IST

اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جاری تعطل پر جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہے۔ حکمران جماعت کی طرف سے ایوان چلانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ہم اپنا مطالبہ جاری رکھیں گے۔'

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بڑے گھوٹالے کی تحقیقات کی مانگ کے حوالے سے تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور جب تک اس معاملے میں جے پی سی تحقیقات نہیں کرائی جاتی اپوزیشن کا یہ مطالبہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اکاؤنٹنگ فراڈ اور ہیرا پھیری میں ملوث رہا ہے۔ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کی قیادت میں کئی اپوزیشن پارٹیاں معاملے کی جے پی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ترجمان نے اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ ’’اپوزیشن کی 19 جماعتیں متحد ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اڈانی معاملے پر جے پی سی تشکیل دے۔اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جاری تعطل پر، انہوں نے کہا، "حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہے۔ حکمران جماعت کی طرف سے ایوان چلانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ہم اپنا مطالبہ جاری رکھیں گے۔'

سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے گئے جنگلات کے تحفظ کے ترمیمی بل کا حوالہ دیتے ہوئے رمیش نے کہا، 'فاریسٹ کنزرویشن ترمیمی بل، 2023 کومیری سربراہی والی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے تھا، لیکن اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔' اس بل کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، 'کام ایک ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے۔ حکومت کا مقصد تمام ماحولیات اور جنگلات کے قوانین کو کمزور کرنا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Demand for JPC Probe into Adani Issue جے پی سی کے مطالبے کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کانگریس

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.