پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Parliament Winter Session میں اپوزیشن کے 12 اراکین کی معطلی Rajya Sabha MPs suspended کے معاملے پر آگے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے آج میٹنگ Opposition Parties Meeting کی۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کے پارلیمنٹ میں واقع آفس میں میٹنگ ہوئی۔ جس میں ان لیڈروں نے کہا کہ ایوان میں ایسا کچھ نہیں ہوا جس کی وجہ سے اپوزیشن کے اراکین پارلیمان کو پورے سرمائی اجلاس کے لیے معطل کر دیا جائے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کئی اہم لیڈروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
میٹنگ میں کانگریس، شیوسینا، این سی پی، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، آر جے ڈی، نیشنل کانفرنس سمیت 16 پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ وہیں اس میٹنگ میں ترنمول لیڈروں نے شرکت نہیں کی جبکہ ٹی ایم سے کے دو لیڈروں کو بھی سرمائی اجلاس کے باقی سیشن سے معطل کیا گیا ہے۔
یو این آئی