ETV Bharat / bharat

Opposition Meeting in Bengaluru بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی ڈنر میٹنگ کے بعد کھڑگے نے کہا ہم بھارت کے لیے متحد ہیں - بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ

آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحرک ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کی کال پر بنگلورو میں دو روزہ میٹنگ ہو رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی ڈنر میٹنگ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی ریاستوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔

Opposition parties dinner meeting in Karnataka's Bengaluru
بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 10:55 PM IST

بنگلورو: کانگریس کی کال پر کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی دو روزہ میٹنگ ہو رہی ہے جس میں 26 پارٹیاں شرکت کر رہی ہیں۔ پیر کو اپوزیشن لیڈروں نے ایک ڈنر میٹنگ کی، جس کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم خیال اپوزیشن جماعتیں سماجی انصاف، جامع ترقی اور قومی بہبود کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

  • Well begun is half done!

    Like-minded opposition parties shall closely work together to foster an agenda of social justice, inclusive development and national welfare.

    We want to free the people of India from the autocratic and anti-people politics of hate, division, economic… pic.twitter.com/rhPxmpgL3x

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) July 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ڈنر میٹنگ کے بعد کھڑگے نے ٹویٹ کیا کہ اچھی شروعات کا مطلب آدھا کا ہوگیا!"ہم خیال اپوزیشن جماعتیں سماجی انصاف، جامع ترقی اور قومی بہبود کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ ہم بھارت کے لوگوں کو نفرت، تقسیم، معاشی عدم مساوات اور لوٹ مار کی ظالمانہ اور عوام دشمن سیاست سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ ہم ایک ایسا بھارت چاہتے ہیں جس میں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے آئینی اصولوں کے تحت حکومت ہو۔ ہم ایک ایسا بھارت چاہتے ہیں جو کمزور ترین لوگوں کو امید اور اعتماد فراہم کرے اور ہم اس بھارت کے لیے متحد ہیں۔

اس سے قبل بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی ڈنر میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، سونیا گاندھی، ایم کے اسٹالن، اروند کیجریوال، نتیش کمار، لالو پرساد یادو، ممتا بنرجی اور دیگر جیسے رہنماؤں نے شرکت کی۔ قبل ازیں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر سدارامیا نے بنگلورو میں اپوزیشن کے ڈنر کے مقام پر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور پارٹی لیڈر-بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کی میٹنگ کے مقام پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ اور اے اے پی ایم پی راگھو چڈھا کا بھی استقبال کیا۔ جے ڈی (یو) لیڈر اور بہار کے سی ایم نتیش کمار بھی بنگلورو میں اپوزیشن کے عشائیہ میٹنگ کے لیے پہنچے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو شکست دینے کے مقصد سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے روڈ میپ بنانے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں دوسری بار میٹنگ کر رہی ہیں۔ یہ میٹنگ پیر اور منگل کو بنگلورو کے تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل میں ہو رہی ہے۔ منگل کو ہونے والا اجلاس صبح تقریباً 11 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد کی دوسری میٹنگ کے لیے 26 جماعتوں کی حمایت حاصل کی ہے۔ گزشتہ ماہ پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 18 جولائی کو ہونے والی اپوزیشن کی میٹنگ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے مشترکہ پروگرام، ریاست وار اتحاد، سیٹوں کی تقسیم، ایجنڈا اور گرینڈ الائنس کے نئے نام پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب این ڈی اے نے بھی 18 جولائی کو دہلی میں میٹنگ بلائی ہے۔ بی جے پی نے 18 جولائی کو شام 4 بجے دہلی کے اشوکا ہوٹل میں این ڈی اے کی میٹنگ کا اہتمام کرنے والے ہیں۔ پارٹی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ اس میٹنگ میں 38 پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.