ETV Bharat / bharat

Opposition Meet On Presidential Poll: صدارتی انتخابات پر ممتا کی میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں کی شرکت

دہلی میں ممتا بنرجی کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں 16 جماعتوں نے شرکت کی، اس میٹنگ میں شریک ہونے والے اپوزیشن لیڈران کا خود بنرجی نے میٹنگ ہال کے دروازے پر استقبال کیا۔ Opposition Meet On Presidential Poll

صدارتی انتخابات پر ممتا کی میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیاں پہنچیں

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 5:47 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ محترمہ ممتا بنرجی کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں 16 جماعتوں کے لیڈر حکمراں قومی جمہوری اتحاد کو صدارتی انتخابات میں گھیرنے کے لیے مختلف حربوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ Opposition Meet On Presidential Poll

بدھ کو یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں دوپہر میں شروع ہونے والی میٹنگ میں شریک ہونے والے اپوزیشن لیڈران کا خود بنرجی نے ہال کے دروازے پر استقبال کیا۔ ممتا بنرجی کے علاوہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار اور پرفل پٹیل، جنتا دل کے ایس کے ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ایچ ڈی کمار سوامی، کانگریس کے جے رام رمیش اور رندیپ سنگھ سرجے والا، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی، راشٹریہ لوک دل پارٹی کے جینت چودھری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوام، راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا اور ترنمول کے سکھیندو شیکھر رائے وغیرہ حصہ لیا۔

دراوڑ منیترا کزگم، شیو سینا، نیشنل کانفرنس، آئی یو ایم ایل، بائیں بازو کی جماعتوں اور جے ایم ایم کے قائدین نے بھی میٹنگ میں پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم، تلنگانہ راشٹرا سمیتی اور عام آدمی پارٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتیں جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور حکمران اتحاد کو چیلنج پیش کرنے کے لیے حکمت عملی پر کام کریں گی۔ صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا گاندھی کی ورچوئل میٹنگ میں ممتا بنرجی کی شرکت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.