ETV Bharat / bharat

Opposition Manipur Visit اپوزیشن اتحاد انڈیا کا وفد منی پور دورے پر امپھال پہنچا - منی پور وائرل ویڈیو معاملہ

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے 21 ارکان پارلیمنٹ آج سے دو دن تک تشدد زدہ ریاست منی پور کے دورے پر ہیں۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ زمینی سطح پر ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ Opposition INDIA alliance Manipur Visit

Opposition Manipur Visit
Opposition Manipur Visit
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 1:22 PM IST

Updated : Jul 29, 2023, 2:28 PM IST

امپھال: حزب اختلاف کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوزیو الائنس (انڈیا) کے 21 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد تشدد زدہ ریاست منی پور کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے امپھال پہنچ گیا۔ یہ وفد آج صبح نسلی تشدد سے کراہ رہے منی پور کے دو روزہ دورے کے لیے دہلی سے روانہ ہوا۔ یہ ارکین پارلیمنٹ متاثرہ ریاست کی زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی اس وفد میں شامل ہیں۔ یہ وفد اپنے جائزے کی بنیاد پر منی پور کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پارلیمنٹ کو تجاویز پیش کرے گا۔

دورے سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے منی پور تشدد کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سید ناصر حسین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارٹی کے 16 ارکان پارلیمنٹ ریاست کے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور وادی اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ حسین کے مطابق ارکان پارلیمنٹ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دونوں مقامات پر دو ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفد اتوار کو منی پور کی گورنر انسویا اوئیکے سے بھی ملاقات کرے گا۔

  • #WATCH | "We will meet the people of Manipur. The State has been burning for months now, and peace needs to be restored there. The PM is speaking on all issues but Manipur," says JD(U) MP Rajiv Ranjan Singh on Opposition MPs' two-day visit to Manipur to assess the ground… pic.twitter.com/wbrtGucjVo

    — ANI (@ANI) July 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

چودھری اور گوگوئی کے علاوہ وفد میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سشمیتا دیو، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی مہوا ماجی، دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کی کنی موجھی، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے جینت چودھری، راشٹریہ جنتا دل آر جے ڈی) کے منوج کمار جھا، انقلابی سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریم چندرن، جنتا دل (یونائیٹڈ) کے راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ اور انیل پرساد ہیگڑے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سندوش کمار اور اے اے رحیم بھی شامل ہیں۔

منی پور روانہ ہونے سے قبل کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہم وہاں سیاسی مسائل اٹھانے نہیں بلکہ منی پور کے لوگوں کے درد کو سمجھنے جا رہے ہیں۔ ہم حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ منی پور میں پیدا ہونے والی حساس صورت حال کا حل تلاش کرے۔ یہ امن و امان کی صورت حال نہیں ہے، لیکن وہاں فرقہ وارانہ تشدد ہو رہا ہے۔ اس کا اثر پڑوسی ریاستوں پر بھی محسوس ہو رہا ہے۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ ہم منی پور میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے جا رہے ہیں۔

  • #WATCH | Don't do politics on this issue...Till now, the PM has not even tried to visit Manipur. Today, after a jolt from the Opposition the Centre has woken up, says Congress MP Adhir Ranjan Chowdhury on Opposition MPs' visit to Manipur. pic.twitter.com/RxyJtjUvpk

ڈی ایم کی ایم پی کنی موزی نے کہا کہ 'ہم منی پور کے لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں اور انہیں بتائیں گے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہم نے منی پور کے گورنر سے ملنے کی اجازت بھی مانگی۔ ہمیں امید ہے کہ منی پور پر بحث کے بعد وزیر اعظم پارلیمنٹ میں جواب دیں گے۔ یہ کہنا ہے ڈی ایم کے ایم پی کنیموزی کا ہے، جو آج منی پور کا دورہ کرنے والے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے وفد کا حصہ ہیں۔

  • #WATCH | "We are going to meet the people of Manipur and tell them that we stand with them and we are fighting for them. We asked for permission to meet the Manipur Governor also. We expect the PM to reply in Parliament after the discussion on Manipur," says DMK MP Kanimozhi who… pic.twitter.com/Uwd4g67MlO

آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے کہا کہ 'منی پور کو سننے کی ضرورت ہے۔ ہم منی پور کے لوگوں کو سننے اور ان کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم تمام کمیونٹیز کے لوگوں کو سننے کی کوشش کریں گے۔ یہ ہمارا واحد مقصد ہے۔'

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو، جو آج منی پور میں اپوزیشن الائنس انڈیا کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کا حصہ ہیں، نے کہا کہ 'دونوں برادریوں کے اراکین سے ملنے کی کوشش کریں گی۔ منی پور کے لوگوں کو سننے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے۔'

  • #WATCH | RJD MP Manoj Jha says, "Manipur needs to be heard...We are trying to listen to the people of Manipur & understand their situation...We will try to listen to people from all communities. This is our only objective..." pic.twitter.com/gjrPK2NqVg

این سی پی شرد پوار دھڑے کے ایم پی پی پی محمد فضل نے کہا کہ 'ہم آج منی پور جا رہے ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کے دکھ اور مظالم کو سمجھ سکیں۔ ہم ان کے موقف اور توقعات سننا چاہتے ہیں… بطور اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ، ہم وہاں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ہر طرح سے حمایت کریں گے۔'

  • #WATCH | TMC MP Sushmita Dev, who is part of the delegation of MPs of the Opposition alliance INDIA to Manipur today, says, "We will try to meet members of both the communities. The people of Manipur need to be heard. It is the state government's responsibility to provide… pic.twitter.com/NBzhY9xAUK

مزید پڑھیں: BJP New Team بی جے پی نے اے ایم یو کے سابق وی سی سمیت دو مسلمانوں کو قومی نائب صدر بنایا

عآپ کے رکن پارلیمنٹ سشیل گپتا نے کہا کہ 'حکومت بحث کے لیے تیار نہیں ہے اور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آ رہے ہیں۔ اس لیے ہم نے زمینی صورت حال کو دیکھنے کے لیے منی پور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

  • Members of Parliament from the opposition alliance INDIA will visit #Manipur today

    The government is not ready for discussion and the PM is not coming to the Parliament. So, we've decided to visit Manipur to see the situation on the ground, says
    AAP MP Sushil Gupta. pic.twitter.com/5bQTE8RilF

زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منی پور کے دو روزہ دورے کے بارے میں جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ نے کہا، 'ہم منی پور کے لوگوں سے ملیں گے۔ یہ ریاست کئی مہینوں سے جل رہی ہے اور وہاں امن بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم منی پور کے علاوہ تمام مسائل پر بول رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے اروند ساونت، سی پی آئی کے سندوش کمار، سی پی آئی (ایم) کے اے اے رحیم، سماج وادی پارٹی کے جواد علی خان، عام آدمی پارٹی کے سشیل گپتا، ڈی ایم کے کے ڈی روی کمار اور ای ٹی محمد بشیر شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 29, 2023, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.