ETV Bharat / bharat

India Alliance Meeting ممبئی میں آج دوسرے دن انڈیا اتحاد کی میٹنگ جاری - 2nd day updates of INDIA Meeting in Mumbai

اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد 'انڈیا' کی تیسری میٹنگ مہاراشٹر کے ممبئی میں جاری ہے۔ اس میٹنگ کا آج دوسرا دن ہے۔ میٹنگ میں مختلف پارٹیوں کے قدآور رہنما شامل ہیں۔ قیاس لگایا جا رہا کہ آج اس اتحاد سے متعلق اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔ opposition Alliance INDIA s Third Meeting in Mumbai

Etv Bharatممبئی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 1:18 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں اتحاد کی میٹنگ کا آج دوسرا دن ہے، بھارت اتحاد کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنما میٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سمیت تمام لیڈر شامل ہیں۔ مہاراشٹرا این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور پارٹی کی ورکنگ صدر سپریہ سولے انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل ہیں۔ ممبئی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے بھی موجود ہیں۔ آج ممبئی میں اپوزیشن کے اجلاس کا دوسرا دن ہے۔ اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے جانے کے امکان ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا اجلاس کا پہلا دن مکمل ہوا چکا ہے۔ آج اجلاس کے دوسرے دن کے تعلق سے کہا جا رہا کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے بارے میں بات ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے نشستوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا جانے کا امکان ہے، ساتھ ہی ساتھ رابطہ کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو شامل کرنے کے لیے فہرست مانگی گئی ہے۔

غور طلب ہو کہ اندیا میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ اتحاد کے ارکان نے بی جے پی کے خلاف ماحول بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ادھو ٹھاکرے نے رات کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق کہا جا رہا کہ آج کی میٹنگ میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ اتحاد کے رہنما آج کی میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم، رابطہ کمیٹی اور مشترکہ کم سے کم پروگرام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا تجربہ 1977 میں بھی کیا گیا تھا اور یہ بھی اسی طرح کی کوشش ہے۔ 1977 میں، اپوزیشن جماعتیں اندرا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھی ہوئیں تھیں۔

غور طلب ہو کہ گزشتہ روز کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی پریس کانفرنس میں اڈانی گروپ کا معاملہ اٹھایا، راہل گاندھی کو شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈروں آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت اور این سی پی ایم پی سپریا سولے اور دیگر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے صدر شرد پوار کو بھی ایک دوسرے سے آرام دہ انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور بڑے لیڈر میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، ان کے والد اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال شامل ہوئے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی سابق صدور سونیا گاندھی، راہل گاندھی، اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری اور دیگر رہنما بھی میٹنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.