امپھال: گزشتہ دو ماہ سے منی پور میں تشدد جاری ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اس معاملے پر غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اپوزیشن اتحاد انڈیا (I.N.D.I.A.) کا ایک وفد منی پور کے دورے پر ہے جہاں ان لوگوں نے گورنر انوسویا اُوکے سے ملاقات کی۔ گورنر سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ گورنر نے مشورہ دیا کہ ہم تمام برادریوں کے لیڈروں سے بات چیت کریں اور کوئی حل تلاش کریں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ زمینی حقیقت جاننے کے لیے تشدد سے متاثرہ منی پور کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پہلے دن کئی علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپوں میں جا کر متاثرین کا دکھ درد سنا۔
-
#WATCH | After meeting Manipur Governor Anusuiya Uikey, I.N.D.I.A. alliance delegation addresses the media
— ANI (@ANI) July 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Congress MP Adhir Ranjan Chowdhury says, "...All 21 MPs handed over a memorandum to her. After we spoke with her, she herself expressed her pain and grief. During this… pic.twitter.com/W2pQXfLgK2
">#WATCH | After meeting Manipur Governor Anusuiya Uikey, I.N.D.I.A. alliance delegation addresses the media
— ANI (@ANI) July 30, 2023
Congress MP Adhir Ranjan Chowdhury says, "...All 21 MPs handed over a memorandum to her. After we spoke with her, she herself expressed her pain and grief. During this… pic.twitter.com/W2pQXfLgK2#WATCH | After meeting Manipur Governor Anusuiya Uikey, I.N.D.I.A. alliance delegation addresses the media
— ANI (@ANI) July 30, 2023
Congress MP Adhir Ranjan Chowdhury says, "...All 21 MPs handed over a memorandum to her. After we spoke with her, she herself expressed her pain and grief. During this… pic.twitter.com/W2pQXfLgK2
اتوار کی صبح انڈیا (I.N.D.I.A) کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی ہے۔ اسی دوران وفد میں شامل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ منی پور کو پوری طرح نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن نے کہا، "وفد کے تمام 21 ممبران پارلیمنٹ نے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس دو روزہ دورے کے دوران ہم نے جو کچھ بھی دیکھا، جو کچھ بھی محسوس کیا وہ سب ہم نے انہیں بتایا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہم تمام برادریوں کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر بات کریں اور اس کا حل نکالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکمراں پارٹی کو مل کر ایک آل پارٹی وفد منی پور بھیجنا چاہیے اور بات چیت کرنی چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: INDIA Manipur visit اپوزیشن کا منی پور دورہ، متاثرہ لڑکی کی ماں کا ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ منی پور میں حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، اگر منی پور کا مسئلہ جلد حل نہیں ہوا تو ہماری سکیورٹی کو خطرہ ہے۔ ادھیر رنجن چودھری گورنر سے ملاقات سے پہلے لوک سبھا میں کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ منی پور کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی نظر اندازی کے بعد حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جلد از جلد امن بحال ہونا چاہیے۔ ریاست میں ہم آہنگی اور انصاف کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تاخیر نہ کرے ہماری تحریک عدم اعتماد کو قبول کرے اور منی پور کے مسئلے پر بات کرے۔