علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء بآسانی ملازمت حاصل کرنے کے لئے اگر پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ڈگری کے ساتھ کمیونیکیشن، پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ اور کمپیوٹر نالج، جنرل نالج کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں کی کمی نہیں ہے، بشرط یہ کہ ملازمت کے خواہش مند طلباء کو ڈگری کے ساتھ اپنی اسکل ڈیولپمنٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہی صلاحیت آپ کو ملازمت کے لئے تیار کر سکتی ہے، جس سے اپ کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے۔only degree not enough for better job says Saad hameed
انہوں نے کہا کہ ڈگری صرف طلباء کو انٹرویو کے لئے دفتر ہی لے جا سکتی ہے لیکن انٹرویو میں بآسانی ملازمت حاصل کرنے کے لئے صلاحیت، کمیونیکیشن، سبجیکٹ نالج، جنرل نالج، پرسنالیٹی، قابلیت کا ہونا ضروری ہے جس پر آج کے نوجوانوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا پرسنالیٹی کے کچھ فیکٹر کو اپنے اندر ڈویلپ کرنے کی ضرورت ہے، باڈی لینگویج، فیصلہ سازی، سوچنے کا عمل اچھا ہونا چاہیے اور ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔
آج کل کمپنیاں ملازمت کے لئے ملٹی ٹاسک امیدوار چاہتی ہیں، اسی لئے صرف اچھی اور اعلی ڈگری ہی ہونا کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ دیگر چیزیں بھی امیدوار کے اندر ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:۔ India's job market outlook strong روزگار کے مواقع میں اضافے کے آثار، سروے رپورٹ میں انکشاف
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر طلباء ڈگری حاصل کرنے کے بعد ملازمت نا ملنے کے سبب احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملازمت حاصل نہیں کر پاتے۔ جس سے انکو لگتا ہے کہ ملازمت کے مواقع کم ہیں بلکہ امیدوار کو ڈگری کے ساتھ اچھی کمیونیکیشن، صلاحیت، باڈی لینگویج، جنرل نالج، کمپیوٹر نالج، فیصلہ سازی اور سوچنے کے عمل میں بھی بہتر ہونا چاہیے کیونکہ آج کل کمپنیاں ملٹی ٹاسک امیدوار کو ہی منتخب کرتے ہیں۔