ETV Bharat / bharat

Lok Sabha: مانسون سیشن میں صرف 22 فیصد کام ہوا - پارلیمنٹ مانسون سیشن

پیگاسس مبینہ جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعطل کی وجہ سے ایوان میں صرف 22 فیصد کام کاج ہوا۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 5:32 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مانسون سیشن کے 17 ویں لوک سبھا کے چھٹے سیشن کے اختتام پر کہا کہ اس سیشن میں ایوان کا کام کاج توقع کے مطابق نہیں تھا۔ مسلسل تعطل کی وجہ سے اس سیشن میں ایوان کی کل 17 نشستوں میں صرف 21 گھنٹے اور 14 منٹ کام ہوا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے لیے طے شدہ 96 گھنٹوں میں سے ایوان میں مجموعی طور پر 74 گھنٹے 46 منٹ تک کام نہیں ہو سکا۔ اس وجہ سے اس سیشن میں ایوان کی کارکردگی صرف 22 فیصد رہی۔

اوم برلا نے مزید کہا کہ ایوان زیریں کے چار نئے ممبران نے 19 جولائی کو سیشن کے آغاز پر رکنیت کا حلف لیا۔ سیشن کے دوران کچھ اہم مالیاتی اور قانون سازی کا کام ایوان میں انجام دیا گیا۔

اس سیشن کے دوران 13 سرکاری بل پیش کئے گئے۔ آئین (127 ویں) ترمیمی بل 2021 سمیت 20 اہم بلز منظور کئے گئے۔ سیشن کے دوران مسلسل مداخلتوں کے باوجود وقفہ سوالات میں 66 نشان زدہ سوالات کے زبانی جواب دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.