ETV Bharat / bharat

Online Gambling Ban: آن لائن گیمنگ پر پابندی سے متعلق تمل ناڈو حکومت کی طرف سے تجاویز طلب - جوئے بازی کی لت کے برے اثرات

تمل ناڈو حکومت نے آن لائن گیمنگ کی وجہ سے ہونے والی اموات کے پیش نظر اس پر پابندی لگانے اور ریگولیٹ کرنے کے سلسلے میں عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔ Tamil Nadu Government on Online Gaming

آن لائن گیمنگ پر پابندی
آن لائن گیمنگ پر پابندی
author img

By

Published : Aug 7, 2022, 9:53 PM IST

چینئی: محکمہ داخلہ، انسداد منشیات اور ایکسائز کی طرف سے اتوار کے روز جاری ہونے والی ریلیز میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ آن لائن جوئے پر پابندی لگانے اور ریگولیٹ کرنے کی ضرورت کے بارے میں حکومت کے ساتھ اپنی رائے شیئر کریں۔ واضح رہے کہ سیاسی پارٹیوں کے رہنما، ماہرین نفسیات، سماجی کارکنان وغیرہ آن لائن گیمز اور جوئے بازی کی لت کے برے اثرات کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔

ماضی قریب میں آن لائن جوئے وغیرہ کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصان کے پاداش میں تقریباً 20 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے آن لائن گیمنگ اور دیگر کئی سماجی برائیوں کی وجہ سے لوگوں کی موت کا نوٹس لیا ہے۔ بہت سے ممالک میں آن لائن گیمز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا قانون موجود ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) کے چندرو کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو آن لائن گیمز پر پابندی لگانے پر حکومت کو اپنی رپورٹ دے گی۔

اس کے ساتھ، حکومت نے اب آن لائن گیمز کے مجوزہ قانون کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی عام لوگوں، والدین، اساتذہ، طلبہ وطالبات، نوجوانوں، ماہرین نفسیات، سماجی کارکنان، آن لائن گیمنگ سروس فراہم کنندگان سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس حوالے سے عوام 12 اگست تک اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ذاتی نمائندگی کی خواہشمند تنظیمیں 9 اگست کو 1700 بجے تک اپنی درخواست متعلقہ اتھارٹی کو بھیج سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت 11 اگست سے کی جائے گی اور تنظیموں کے لیے الگ ٹائم دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Tamil Nadu Government on Online Gaming: تمل ناڈو حکومت آن لائن گیمنگ پر پابندی لگائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.