ETV Bharat / bharat

NET and JRF Preparations in Urdu اردو میں نیٹ اور جے آر ایف کی تیاریوں کے متعلق آن لائن تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 4:10 PM IST

اتر پردیش کے میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں نیٹ اور جے آر ایف کی تیاریوں کے متعلق آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔NET and JRF Preparations in Urdu

NET and JRF Preparations in Urdu
اردو میں نیٹ اور جے آر ایف کی تیاریوں کے متعلق آن لائن تقریب کا اہتمام

اتر پردیش کے میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں نیٹ اور جی آر ایف کی تیاریوں کے متعلق آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دراصل گزشتہ کچھ سالوں میں نیٹ اور جے آر ایف کوالیفائی کرنے والوں میں اردو طلباء اور طالبات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ اردو سے ایم اے کرنے کے بعد نیٹ اور جے آر ایف کی تیاری کرنے والے طلباء کو صحیح گائیڈنس اور کوچنگ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے سے ان کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ ایسے میں طلباء کو صحیح گائیڈنس فراہم کرنے کے مقصد سے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے ادب نُما پلیٹ فارم کے ذریعے ماہرِ تعلیم نصاب کی کتابوں کے مصنفین کی مدد سے آن لائن معلومات فراہم کرائی جا رہی ہے۔ NET and JRF Preparations in Urdu

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ادب نما پلیٹ فارم کے ذریعے نیٹ اور جے آر ایف کوالیفائی کرنے والے طلباء اور طالبات کو آن لائن جوڑ کر اس مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیٹ جے آر ایف کی تیاری کرنے والے طلباء کے سوالات کے جوابات اور مقابلے کے پرچوں کی تیاری کے مقصد سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء کو نیٹ اور جے آر ایف کی تیاریوں کے متعلق جانکاری فراہم کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ، جے آر ایف میں اے ایم یو طلبا کی شاندار کامیابی

واضح رہے کہ میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ادب نما پلیٹ فارم کے ذریعے طلباء کی مشکلات کو حل کرانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ ایسے میں نیٹ اور جے آر ایف کی تیاریوں کو لیکر طلباء کی مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے خاص کر اردو زبان کے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی یہ کوشش مددگار ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.