ETV Bharat / bharat

Bihar Liquor Ban شراب نوشی کے الزام میں دوبارہ گرفتار افراد کو ایک سال کی سزا - بہار میں شراب پر پابندی

حکومت بہار نے شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف ایک سال کی سزا کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ حکومت نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھروں پر پوسٹر چسپاں کرنے کا مقصد شراب نوشی کرنے والوں کو خبردار کرنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ شراب پی کر پکڑے گئے تو انہیں ایک سال کی سزا یقینی ملے گی۔ Bihar Govt Strict Against Alcohol

شراب نوشی کے الزام میں دوبارہ گرفتار افراد کو ایک سال کی سزا

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 12:27 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار میں حکومت کی جانب سے شراب نوشی پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے اور اسکی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آبکاری نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو شراب نوشی کے جرم میں پکڑا جاتا ہے ان کی رہائی کے بعد محکمہ کے افسران و ملازمین ملزمین کے گھروں پر جاکر ایک پوسٹر بھی چسپاں کریں گے، جس میں انہیں دوبارہ یہ جرم نہ کرنے کی تنبیہ کی جائے گی۔

شراب نوشی کے الزام میں دوبارہ گرفتار افراد کو ایک سال کی سزا
شراب نوشی کے الزام میں دوبارہ گرفتار افراد کو ایک سال کی سزا

ایکسائز اینڈ رجسٹریشن شعبہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹر چسپاں کرنے کا مقصد شراب نوشی کرنے والوں کو خبردار کرنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ شراب پی کر پکڑے گئے تو انہیں ایک سال کی سزا یقینی ملے گی۔ محکمہ کے افسران ایسے لوگوں پر سخت نظر رکھیں گے، اگر افسران کو ایسے کسی شخص پر شک ہوگا، تو اس کی برتھ اینالائزر سے بھی جانچ کرائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بہار کے تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Nepali Liquor in Supaul سپول میں نیپالی شراب کے ساتھ تین افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ ترمیم شدہ قانون کے تحت پہلی بار شراب نوشی کے بعد پکڑے گئے شخص کو جرمانہ دے کر رہا کرنے کا التزام ہے، اس قانون کے تحت اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو جرمانہ ادا کر کے رہا کیا جا چکا ہے، لیکن محکمہ کو مسلسل شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ ان میں سے بہت سے لوگ دوبارہ شراب نوشی کر رہے ہیں، ایسی شکایت کے بعد تمام اضلاع کے آبکاری سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ملزمین کے گھر جا کر ریکارڈ کے مطابق انہیں تنبیہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹر پر لکھا جائے گا کہ آپ کو پہلی بار شراب پینے پر جرمانہ ادا کرنے کے بعد اس تاریخ کو رہا کیا گیا ہے، اگر دوبارہ شراب پینے کے بعد پکڑے گئے تو آپ کو ایک سال کی سزا ہوگی۔ ایسی صورت حال میں آپ کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.