ETV Bharat / bharat

Jal Jeevan Mission جل جیون مشن میں ہر سیکنڈ میں ایک نل کنکشن، شیخاوت - ل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ جب مودی نے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا اس وقت ملک کے کل 19.40 کروڑ گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کا چیلنج تھا۔ یہ ہدف بہت بڑا تھا، لیکن جب اس سمت میں کام شروع ہوا تو اب تک مشن کے تحت 8.50 کروڑ گھروں کو پانی کے کنکشن دیے جا چکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 8:52 PM IST

نئی دہلی: مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ ملک کے ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ جل جیون مشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس سال جنوری سے اب تک مشن کے تحت ہر منٹ میں 60 کنکشن دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔شیخاوت نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یکم جنوری سے اس کام میں تیزی لائی گئی ہے اور اب تک 86 ہزار 894 کنکشن جل جیون مشن کے تحت جوڑے جا چکے ہیں۔ اس طرح سے جنوری سے اب تک ہر سیکنڈ میں ملک میں جل جیون مشن کے تحت ایک نل کنکشن دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے جل جیون مشن کی شروعات کرتے ہوئے جل جیون مشن کے ذریعے 2024 تک ملک کے تمام خاندانوں کو نل سے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جب مودی نے یہ اعلان کیا تھا تب ملک کے صرف 3.2 کروڑ گھروں یعنی 15 فیصد گھروں کو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا تھا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جب مودی نے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا اس وقت ملک کے کل 19.40 کروڑ گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کا چیلنج تھا۔ یہ ہدف بہت بڑا تھا، لیکن جب اس سمت میں کام شروع ہوا تو اب تک مشن کے تحت 8.50 کروڑ گھروں کو پانی کے کنکشن دیے جا چکے ہیں۔ اس طرح اس اسکیم کے تحت اب تک 60 فیصد گھروں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور راجستھان میں چند گھروں کو چھوڑ کر ہر جگہ اس سمت میں کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔ یہ منصوبہ تمام ریاستوں میں جاری ہے اور 2024 تک تمام گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Shekhawat On Namami Gange نمامی گنگے ملک کی قوت ارادی کا گواہ، گجیندر سنگھ شیخاوت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.