پونہ: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار بدھ کو الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم کا آغاز کرنے کے لئے پونے پہنچے، جہاں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا پورے ملک میں بیک وقت انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لیکن اس معاملے پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک، ایک انتخاب' معاملہ میں پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنا ہے اور کمیشن اس فیصلے کو انتظامی طور پر سنبھال سکتا ہے۔One Nation, One Election is for legislature to decide, says CEC Rajiv Kumar
مزید پڑھیں:۔ Rajiv Kumar Appointed Next CEC: راجیو کمار نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ملک، ایک انتخابی نظام کے لیے یقیناً بہت بڑے میکنزم کی ضرورت ہے لیکن یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کا بیک وقت انعقاد الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ تاہم، ہم نے حکومت کو بتا دیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک ساتھ انتخابات کا انتظام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کرانے کے نظام کو نافذ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اس کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ عوامی نمائندگی ایکٹ اور پارلیمانی طریقہ کار سے متعلق دیگر قوانین میں بھی تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔