ETV Bharat / bharat

Children Lost their Parents During Corona: کورونا وبا کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچے یتیم ہوئے

کمیشن نے کہا کہ 11 جنوری تک کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020 سے اب تک ملک میں 10 ہزار 94 بچے یتیم ہوئے، 1 لاکھ 36 ہزار 910 بچے والدین سے محروم ہوئے اور 488 بچوں کو ان کے والدین نے چھوڑ دیا۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 1,47,492 ہے۔Children Lost Their Parents During Corona

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 3:21 PM IST

کورونا وبا کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچے یتیم
کورونا وبا کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچے یتیم

ملک بھر میں کورونا وائرس اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اپریل 2020 سے اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 492 بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔اس معاملے میں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ یتیم ہونے والوں میں 76,508 لڑکے، 70,980 لڑکیاں اور 4 خواجہ سرا بچے شامل ہیں۔ Children Lost Their Parents During Corona

این سی پی سی آر نے کہا کہ ان کا ڈیٹا بال سوراج پورٹل کووڈ کیئر پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ 11 جنوری تک کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020 سے اب تک ملک میں 10 ہزار 94 بچے یتیم ہوئے، 1 لاکھ 36 ہزار 910 بچے والدین سے محروم ہوئے اور 488 بچوں کو ان کے والدین نے چھوڑ دیا۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 1,47,492 ہے۔

ان بچوں میں سے زیادہ سے زیادہ 59,010 بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ اس کے بعد 14 سے 15 سال کی عمر کے 22,763 بچے ہیں۔ 16 سے 18 سال کی عمر کے 22,626 اور 4 سے 7 سال کی عمر کے 26,080 بچے ہیں۔ ان میں سے 1,25,205 بچے اپنے والدین کے ساتھ ہیں، 11,272 بچے خاندان کے ایک فرد کے ساتھ رہ رہے ہیں جبکہ 8,450 دوسرے سرپرست کی نگرانی میں ہیں۔

ان میں 1,529 بچے چلڈرن ہوم میں، 19 بچے شیلٹر ہوم میں، 2 بچے آبزرویشن ہوم میں، 188 یتیم خانے میں، 66 بچے اسپیشل گود لینے والی ایجنسی میں اور 39 بچے ہاسٹل میں ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Corona in India: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 58 ہزار سے زائد نئے کیسز

ان 24,405 بچوں میں سے اڈیشہ کے، 19,623 بچے مہاراشٹر کے، 14,770 بچے گجرات کے، 11,014 بچے تامل ناڈو کے، 9,247 بچے اتر پردیش کے، 8,760 بچے آندھرا پردیش کے، 7,340 بچے مدھیہ پردیش کے، 6,835 بچے مغربی بنگال کے، 6,835 بچے مغربی بنگال کے، 6,835 بچے دہلی کے ہیں اور راجستھان سے 6,827 بچے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ بچے اس وبا سے کسی بھی طرح متاثر نہ ہوں۔ اس سلسلے میں ریاستی کمیشن کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں کمیشن بچوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی تیاریوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.